کوئٹہ کی تقدیر بدلنے اور بنیادی مساِئل کو حل کرنے کے لئے میدان میں اترے ہیں ،

کوئٹہ کی سیاسی فضاء تبدیل ہوچکی ہے اور فیصلہ بی اے پی کے حق میں آئے گا، بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء اور حلقہ پی بی 29 کوئٹہ سے نامزد امیدوار سعید احمد ہاشمی

پیر 25 جون 2018 14:18

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء اور حلقہ پی بی 29 کوئٹہ سے نامزد امیدوار سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم کوئٹہ کی تقدیر بدلنے اور بنیادی مساِئل کو حل کرنے کے لئے میدان میں اترے ہیں ،کوئٹہ کی سیاسی فضاء تبدیل ہوچکی ہے اور فیصلہ بی اے پی کے حق میں آئے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف نمائندہ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلی بار یہ علاقے میرے حلقے میں شامل ہوچکے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ کلی اسماعیل شابو پائندہ خان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کا موقع ملے گا، ان علاقوں کی پسماندگی گزشتہ روز دیکھ کر بڑا افسوس ہوا کہ اس سے پہلے منتخب نمائندے یہاں کے ووٹوں سے اسمبلی پہنچ کر عوام کا حق کیوں ادا نہیں کرسکے، سعید احمد ہاشمی سے اس موقع پر علاقے کے سپورٹس کلبوں کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی اور سپورٹس کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا، سعید ہاشمی نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں سپورٹس کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں