پاکستان لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ،سردار یار محمد رند

نیب بلوچستان میں بھی کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈال کر لوٹی ہوئی دولت اور ان کا احتساب کرے،صوبائی صدرتحریک انصاف

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پاکستان لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے نیب بلوچستان میں بھی کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈال کر لوٹی ہوئی دولت اور ان کا احتساب کرے ڈرگ مافیا سے پیسے بناکر اسمبلیوں میں پہنچنے والوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے بلوچستان کا مستقبل پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرکے ایک پر امن اور ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے آج بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے بنیادی مسائل موجود ہے، بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لئے صاف شفاف لوگوں کو عوام منتخب کرے ،ان خیالات انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں سردار طارق جاوید لہڑ کی قیادت آئے ہوئے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سردار طارق جاوید لہڑ ی نے حلقہ این اے 260 پر اپنے قبیلے سمیت سردار یار محمد رند کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان کیا ،ان کا کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند سے اس علاقے کی عوان کو بہت سی امیدیں وابستہ ہے، سردار یار محمد رند علاقے کی عوام کی بھرپور خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، ہماری برادری اور قوم سردار یار محمد رند کا بھرپور ساتھ دیں گی ،سردار یار محمد رند نے علاقے کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ علاقے کی عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں