الخدمت فائونڈیشن کے ذمہ داران کی مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت ،کھانا ودیگر ضروری سامان پہنچا دئیے

پیر 16 جولائی 2018 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کوئٹہ ریجن کے صدرجمیل احمدکرد ،کوئٹہ کے صدر ڈاکٹرنعمت اللہ نے سول ہسپتال وبی ایم سی جاکر مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ہفتہ اتوار الخدمت کے رضاکاروں وذمہ داران نے الخدمت کے ایمبولینس میں لاشوں کو گھروں تک پہنچانے اور زخمیوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے کا کام احسن طریقے سے ادا کیا ہسپتالوں میں نو سوکے قریب زخمیوں اور ان کے تیمارداروں کودووقت کاکھنا ،فروٹ،منرل واٹراوردیگر ضروریات فراہم کی ۔

اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی عیادت اور ان کی صحت یابی،شہداء کی مغفرت درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعابھی کی ۔مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے کھاناودیگر اشیاء ضروریہ فراہم کرنے پر الخدمت کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرالخدمت فائونڈیشن بلوچستان کوئٹہ ریجن کے صدرجمیل احمدکرد ،کوئٹہ کے صدر ڈاکٹرنعمت اللہ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کیساتھ ہیں دھماکے کے زخمی اوران کے لواحقین بہت تکلیف میں ہے الخدمت فائونڈیشن بلاتفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت دیانت کیساتھ کر رہے ہیں مستونگ بم دھماکے میں معصوم لاتعلق قیمتی انسان شہیدہوئے جس کی وجہ سے سینکڑوں گھر اُجڑگیے سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے حکومت زخمیوں کوعلاج ومعالجے کی بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ انہیں مزید تکلیف وپریشانی سے بچاجاسکیں الخدمت فائونڈیشن کو اطلاع ملتے ہیں ایمبولینس ، خون وکھانا اور دیگر ضروریات کی فراہمی نے اپنے رضاکاروں وذمہ داران کے ذریعے فراہمی شروع کر دی الحمدا للہ اس احسن ونیک کام میں دستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے انہوں نے اس موقع پر الخدمت کے رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے دن رات ایک کرکے لاشوں کو متعلقہ جگہوں تک اور زخمیوں کوہسپتالوں تک بروقت پہنچانے کا کام بہتر طریقے سے کیا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں