کوئٹہ کے شہری کو پینے کا صاف پانی ،بجلی اور صحت وتعلیم کی سہولیات میسر نہیں، ڈاکٹر عطاء الرحمان

صاف وشفاف انتخابات ہونے چاہئیں علمائے کرام وخوف خدا رکھنے والی اسلامی قیادت ہی ہمارے مسائل حل کرسکتی ہے،رہنما جماعت اسلامی

پیر 16 جولائی 2018 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما ایم ایم اے کانامزدامیدوار برائے پی بی 28کوئٹہ ڈاکٹر عطا ء الرحمان نے کہا کہ کوئٹہ کے شہری کو پینے کا صاف پانی ،بجلی اور صحت وتعلیم کی سہولیات میسر نہیں۔ صاف وشفاف انتخابات ہونے چاہئیں علمائے کرام وخوف خدا رکھنے والی اسلامی قیادت ہی ہمارے مسائل حل کرسکتی ہے لسانیت فرقہ واریت کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ملک میں صرف نفرت وتعصب کو ہوادی ہے انتخابی امیدواروں کی سکریننگ کا عمل دیانتداری سے ہو توعلمائے کرام و جماعت اسلامی کے امیدواروں کے سواء کوئی بھی کوالیفائی نہیں کرسکتا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب طوغی روڈ، کیقبادروڈ،الگیلانی روڈ،رحیم کالونی میں کارنرمیٹنگزوجرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مفتی سنزرسعید،ثناء اللہ جوگیزئی نے بھی خطا ب کیا ا نہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہمارے امیدوار اپنے اصولی منشور اورجماعتی کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں میں جاتے ہیں مگر ہمارے جو مد مقابل ہیں وہ ا قتدار کے کے لئے ہر حربہ اختیار کرتے ہیں ووٹوں کی خریدوفروخت کرتے ہیں تعصب پھیلاتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اگر کبھی شفاف انتخابات ہوئے تو صرف ایم ایم اے وجماعت اسلامی ہے جو حق رکھتی ہے کہ اس کے لوگ پارلیمنٹ میں آئیں اور عوامی مینڈیٹ ملے ۔

(جاری ہے)

ایک اسلامی قیادت اور خدا خوفی رکھنے والی قیادت ہی ہمارے مسائل حل کرسکتی ہے آرٹیکل62/63پر پورا اترنے والے والے امیدواروں کو موقع دیاجائے کوئٹہ کی آبادی بڑھنے کی وجہ سے یہاں کے شہری بے شمارمسائل وپریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں منتخب نمائندے وبلدیاتی ادارے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں ایم ایم اے کے نمائندے کامیاب ہوکر اہل کوئٹہ کو مسائل کے دلدل وگرداب سے نکال لیگی باشعور عوام سیاسی وفاداریاں تبدیل کو مستردکرکے ایم ایم اے کوکامیاب بنائیں عوام آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کرصحیح فیصلہ کریں اوردین دار دیانتدارعلمائے کرام وپڑھے لکھے لوگوں منتخب کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں