اہل بلوچستان کو نئی دیانت داراسلامی قیادت ہی مسائل کے گرداب سے نکال سکتے ہیں ،ہدایت الرحمان بلوچ

سیکولر اور لادین قوتیں پاکستان میں امن تباہ کرنے کی ذمہ دار ہیں ان لبرل اور روش خیال لوگوں نے پاکستان کو اندھیروں میں کھیلا ہے ، صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی

پیر 16 جولائی 2018 17:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اہل بلوچستان کو نئی دیانت داراسلامی قیادت ہی مسائل کے گرداب سے نکال سکتے ہیں سیکولر اور لادین قوتیں پاکستان میں امن تباہ کرنے کی ذمہ دار ہیں ان لبرل اور روش خیال لوگوں نے پاکستان کو اندھیروں میں کھیلا ہے انشاء اللہ اس ملک میں رسول اللہ ؐ کا نظام نافذ ہوگا25جولائی کا سورج کتاب کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگاعوام نے جن قوتوںکو باربار آزمایا ہے اس بارپھر دھوکہ کھاکرانہی امیدواروں کو آزمانے کی غلطی نہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ تربت گوادر کے دوران انتخابی جلسوں ووفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ نفرتوں ،فرقہ واریت، عبصیتوں اور لسانیت کے بت پاش پاش ہو گئے ہیںانشاء اللہ ایم ایم اے کی کامیابی کی صورت میں اخوت اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہوگی۔

(جاری ہے)

صدیوں سے ایک ساتھ رہنے والوں کے درمیان نفرتیں وتعصب پیدا کرکے ووٹ مانگنے والے یہاں کے عوام کیساتھ زیادتی کر رہے ہیں مختلف زبانیں بولنے والے احترام اور محبت سے رہ رہے ہیں لاشوں کی سیاست کو قوم مسترد کردے جماعت اسلامی ودینی جماعتوں نے ختم نبوت کے قوانین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے کوئی مائی کالال ختم نبوت قوانین میں ترمیم نہیں کرسکتی ۔

عوام الناس دینی جماعتوں کیساتھ ہیں انشاء اللہ بلوچستان میں دینی جماعتوں کی اسلامی حکومت قائم ہوگی ۔ الحمدا للہ جماعت اسلامی نے ہرسطح پر خدمت کے جزبے سے سرشار دینی وعصری تعلیم سے لیس امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے مسائل کے حل، بدعنوانی وبدامنی ختم کرنے کیلئے عوا م جماعت اسلامی وایم ایم اے کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں عوام بار بار دھوکہ دینے والے روایتی سیاستدانوں،لٹیروں کے بجائے عوامی خدمت کرنے والے دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں کچھ پارٹیوں نے ہر حکومت میں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل حل نہیں کیے عوام ان سے خبر داررہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں