بلوچستان یونین آف جرنلٹس کا کوہلو پریس کلب کے صدر زیب دار مری کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار

پیر 16 جولائی 2018 18:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) بلوچستان یونین آف جرنلٹس نے کوہلو پریس کلب کے صدر زیب دار مری کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کوہلو کی مقامی انتظامیہ پولیس اورلیویز سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طور پر زیب دار مری کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں کیونکہ زیب دار مری کے اہل خانہ کے مطابق وہ گذشتہ دو دن سے لاپتہ ہیں اور انکا موبائل بھی بند ھے زیب دار مری کے لاپتہ ہونے سے کوہلو کے صحافیوں میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ھے اور انکے مطابق انکا گذشتہ دو دنوں سے پریس کلب کوہلو کے صدر زیب دار مری سے رابطہ نہیں ہورہا ہے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے اپنے ایک بیان مین بلوچستان سمیت ملک بھر میں صحافیوں کو ملنے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ھے کہ بلوچستان میں ایک بار پھر صحافیوں کوانتخابات کے حوالے سے من پسند رپورٹنگ نہ کرنے پر دھمکیاں دنیے کا سلسلہ شروع کئی روز سے جاری تھا تاہم اب پریس کلب کوہلو کے صدر زیب دار مری کے اچانک غائب ہوجانے سے لگتا ہے کہ آزادی صحافت کے مخالف عناصر نے اپنی دھمکیوں کو عملی جامعہ پہنانا شروع کردیا ھے بی یو جے نے کوہلو کی مقامی انتظامیہ پولیس اور لیویز سے مطالبہ کیا ہے کہ زیب دار مری کو فی الفور بازیاب کرکے منظر عام پر لایا جائے ورنہ صوبے بھر میں اس حوالے سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں