سینیٹر سراج الحق کی انتخابی ریلی پر فائرنگ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے،عبدالولی خان

شاکر کا نگران صوبائی حکومت سے مطالبہ

پیر 16 جولائی 2018 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکرنے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی انتخابی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے نگران حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جے آئی یوتھ کی ریلی منڈا سے تیمر گرہ کی طرف جاری تھی ، جب ریلی اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی کے سامنے پہنچی تو حویلی سے بلااشتعال فائرنگ اور شدید پتھرائو کیا گیاجس سے امیر جماعت سینیٹر سراج الحق کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور ہمارے پانچ کارکن زخمی ہوگئے ۔

اس موقع پر ہمارے صوبائی امیدوار اعزاز الملک افکاری نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ایف آئی آر درج کروادی ہے ۔ حکومت فوراً نوٹس لے اور واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں