صوبائی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور متعلقہ تنظیموں یونیسف اور بی آر ایس پی کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

پیر 16 جولائی 2018 23:53

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) صوبائی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور متعلقہ تنظیموں یونیسف اور بی آر ایس پی کے زیر اہتمام بلوچستا ن میں پانی کی کمیابی اور اس حوالے سے عملی اقدامات اور تجاویز مرتب کرنے کے حوالے سے 17جولائی2018 بروز منگل صبح ساڑھے نو بجے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاجارہا ہے سیمینار کے پہلے سیشن میں گورنر بلوچستان جبکہ دوسرے سیشن میں نگران وزیراعلیٰ بلوچستان مہمان خصوصی ہوں گے سیمینار میں ماہرین اور مقررین پانی کی کمیابی کے مسئلہ اور اس کے حل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور دی جانے والی تجاویز سے متعلق شرکاء کو آگاہی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں