پاکستان پیپلزپارٹی25جولائی کو ہر با طل قوت کو شکست فاش دے گی، یوسف خلجی

ملک دشمن عناصر امن و امان خراب کرکے انتخابات کوسبوتاژکرنا چاہتے ہیں ،عوام اورسیاسی جماعتیں آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھتے ہوئے دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنادیں،کار نر میٹنگ سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 17:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی25جولائی کو ہر با طل قوت کو شکست فاش دے گی جیا لے عوام سا مرا جی آمریتی بتوںکوپا ش پا ش کر دیں گے،ملک دشمن عناصر امن و امان خراب کرکے انتخابات کوسبوتاژکرنا چاہتے ہیں عوام اورسیاسی جماعتیں آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھتے ہوئے دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنادیں۔

یہ بات انہوں نیٴْ منگل کو نواں کلی ، خیزئی چوک اوردیگر علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ۔25 جو لائی مزدوروں، کسا نوں، طا لبعلم نو جوانو ں ، محنت کشو ں کی فتح کا دن ہے کر پشن کے بھرے سیا ستدان عوام کے غیض و غضب کا شکا ر ہو ں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ عوامی وسا ئل کی لو ٹ کھسو ٹ کر نے اور ملک کو پسما ندگی اور غربت کا شکا ر بنانے والے مفاد پر ستو ں نے کو ووٹ کے ذریعے مسترد کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی 22سال سے چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیںوہ یہ چیز بھول جائیں کہ جادو کے ذریعے عوام کی رائے تبدیل ہوگی اور بیلٹ باکس میں پڑے ووٹ تبدیل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہارون بلور اور مستونگ میں نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے انتخابی جلسوں میں خود کش حملے ملک میں امن و امان خراب کرکے الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہے جسے عوام اور سیاسی جماعتیں ملکرناکا م بنادیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں عوام اورانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں