ایم ایم اے برسراقتدار آکر ایسا نظام متعارف کرائیگی جس سے عوام ،ملک کے مسائل خود حل ہوجائینگے ،مولانا عبدالغفور حیدری

سسٹم کو بہتر بنائینگے ،لوگ ایم پی اے یا ایم این اے کی بجائے سسٹم کی طرف رجوع کرینگے ،سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

منگل 17 جولائی 2018 18:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ایم ایم اے برسراقتدار آکر ایسا نظام متعارف کرائیگی جس پہ عملدرآمد سے عوام اور ملک کے مسائل خود حل ہوجائینگے ، سسٹم کو بہتر بنائینگے کہ لوگ ایم پی اے یا ایم این اے کے بجائے سسٹم کی طرف رجوع کرینگے ، ایک پالیسی کے تحت نوجوانوں کو استحقاق کی بنیاد پہ ملازمتیں فراہم کی جائینگی ، دس سال پہلے نام نہاد پیکیج کے ذریعے بلوچستان کے عوام کیساتھ فراڈ کیا گیا، کوئٹہ سٹی پسماندگی کا شکار ہے میگا سٹی بنائینگے اور صوبے کو خوشحالی دینگے ، سانحہ مستونگ کیلئے حکومت فوری معاوضے کا اعلان کرے اور تحقیقات کیلئے اعلی سطحی کمیشن قائم کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفورحیدری نے بڑیچ کالونی میں اپنے انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ و مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجلس عمل اقتدار میں آکر ایک ایسا نظام متعارف کرائیگی جس پہ عملدرآمد سے عوام اور ملک کے مسائل حل ہوسکیں گے ستر سالوں سے فرسودہ نظام کے تحت ملک کو چلایا جارہا ہیں جس سے ملک اور عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سسٹم کو ایسا بہتر بنائینگے کہ لوگ ایم پی اے ، ایم این اے یا منسٹرز کی طرف دیکھنے کے بجائے سسٹم کی طرف رجوع کرینگے اور اس سسٹم کے ذریعے پانی بجلی گیس اسکول صحت سڑک اور پانی جیسے مسائل حل ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ ایک صاف وشفاف پالیسی کے تحت نوجوانوں کو استحقاق کی بنیاد پہ ملازمتیں فراہم کی جائینگی انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے بلوچستان کو نام نہاد پیکج اور بلوچستان کے عوام کا دل بہلانے کیلئے بلوچستان کے عوام سے فراڈ کیا گیا اس پیکج کے تحت نوجوانوں کو نہ ملازمتیں ملی نہ ترقیاتی کام ہوئے اور نہ ہی عوام کے بنیادی مسائل حل ہوئے کوئٹہ شہر کیلئے ارباہا روپے ہوئی جسکا مطلب یہ تھا کہ کوئٹہ شہر کی سڑکیں ، نالیاں اور سیوریج کو بہتر بنایا جائیگا لیکن گراؤنڈ پہ وہ پیسے نظر نہیں آئے بلکہ منسٹرز اور بیوروکریسی کی نذر ہوگئے انہوں نے کہا کہ آج کوئٹہ شہر پسماندگی کا شکار ہے سٹی سے باہر اکثر کلیوں کی کی نہ سیوریج ٹھیک ہے اور نہ ہی سڑکیں بنی ہوئی ہیں اور نہ ہی لوگوں کو صاف پانی میسر ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کو ایک مثالی شہر بنانے اور صوبہ کو ایک خوشحال صوبہ بنانے کا عزم رکھتی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہداء مستونگ کیلئے فوری طور پہ معاوضے کا اعلان کرے سانحہ مستونگ امت کیلئے سوالیہ نشان ہیں تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کی جائے اور اصل ملوث قوتوں کو بے نقاب کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں