بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنا منشور جاری کردیا

پینے کے صاف پانی کیلئے 100ڈیم بنائینگے ،پولیس کی تربیت کیلئے ایسے اصلاحی پروگرام پر عمل درآمد کیا جائیگا جس کے تحت فوج اور نیم فوجی ادارے پولیس اہلکاروں کو تربیت دیں گے،،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال خان عالیانی کا پریس کا نفرنس سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال خان عالیانی نے کہاہے کہ ہم اپنے پارٹی کے منشور پر برسراقتدار آنے کے بعد مکمل طورپر عملدرآمد کرائیںگے عوام نے ہمیں اسی منشور کے تحت ووٹ دیں گے ،صوبے میں ہماری اولیت میں سب سے بڑی بات یہ ہوگی کہ امن وامان کو برقرار رکھنا ہے مقامی پولیس فورس کو بہترین اور مضبوط ہونا چاہیے ،پولیس بجٹ میں اضافہ تاکہ پولیس کو جدید اور قابل اعتماد ساز وسامان سے لیس کیا جاسکے ،پولیس کے قوانین کا از سرنو جائزہ لیکر ایسی تبدیلیاں لائی جائیں گی جن کی بدولت پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک وشفاف اور موثر ادارہ بنایا جاسکے گا جو کہ اعلی تربیت یافتہ اور پرعزم عمل پر مشتمل ہو ،مزید برآں اس ادارہ کو جدید کمپیوٹر ائزڈ تحقیقاتی ٹیکنالوجی اور سائنسی بنیاد پر تفتیش کرنے کے طریقہ کار جیسی سہولیات سے بھی آراستہ کیا جائیگا ،انہوں نے یہ بات منگل کے روز مقامی ہوٹل میں بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ ،پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی ،پارٹی کے مرکزی ترجمان انوارالحق کاکڑ اور دیگر قومی وصوبائی اسمبلی کے پارٹی کے امیدوار بھی موجود تھے ،انہوں نے کہاکہ پولیس کی تربیت کیلئے ایک ایسے اصلاحی پروگرام پر عمل درآمد کیا جائیگا ،جس کے تحت فوج اور نیم فوجی ادارے پولیس اہلکاروں کو تربیت دیں گے تاکہ انکی تربیت کا معیار بہتر ہوسکے ،لیویز کی تنظیم نو اسکی استعداد بڑھانے ،تربیت کرنا اور دیگر تبدیلیاں لاکر اسے ایک موثر اور بہترین قوت میں تبدیل کرنا تاکہ پولیس کے برابر آسکے ،انہوں نے کہاکہ ہمارے پارٹی کے منشور میں ایک شائستہ ،ترقی پسند ،قابل اور منظم معاشرہ کا قیام پاکستان بالخصوص بلوچستان کے لوگوں کی ضرورت اور دیرینہ خواہش رہی ہے ،ہماری آبادی کا آدھے حصے سے زیادہ 25سال سے کم عمر باصلاحیت اور تجسس سے بھر پور نوجوانوں پر مشتمل ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف واحساس کرتے ہوئے انہیں بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کریں تاکہ یہ ہماری ملکی ترقی میں ایک متحرک قوت کے طورپر اپنا کردار ادا کرسکیں ،یہ ایک ایسا ملک ہے جوکہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور جس کے نوجوان متحرک وفعال ہیں تو کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ یہ ملک ترقی نہ کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے منشور میں یہ واضح طورپر کہا گیا ہے کہ حادثات کی صورت میں متاثر خاندان کے افراد کو عوامی امتیازی کارڈ کی سہولیت جس کے تحت اسے مفت علاج ،تعلیم اور سستے راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ،انہوں نے کہاکہ طرز حکمرانی حکومت کے منصوبوں اور انکی تکمیل کے حصول میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے اگر حکومتی ڈھانچے میں رابطہ نہ ہوتو منصوبوں اور مقاصد کا حصول ناممکن ہوتاہے ،یہی وجہ ہے کہ ترقیاتی ممالک میں بھی طرز حکومت کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے عوام کو بہترین سہولیات اور فوائد پہنچاسکیں ،بلوچستان عوامی پارٹی انتظامی اداروں کو ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر انتا مضبوط اور موثر بنانا چاہتی ہے کہ لوگوں کو سہولت کے حصول میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہوں یہ پارٹی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ تمام مروجہ قوانین ضابطہ کار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان علاقوں کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاسکیں ،انہوںنے کہاکہ معاشی شرقی ہمارے اس منشور میں شامل اہداف کو حاصل کرنے کیلئے معیشت کی بحالی واستحکام کی بہت زیادہ اہمیت ہے لہذا ہماری سب سے پہلی ترجیح یہ ہوگی کہ اگلے پانچ سال کے دوران سرمایہ کاری کا تناسب بڑھایا جائے تاکہ مالیاتی بہتری لائی جاسکے ،لہذا ہمارے ترجیحات میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچوں کا قیام ،معدنی دریافت ،ٹیکنالوجی فنڈز ،بلوچستان بینک کا قیام ،چھوٹے اور بڑے صنعتی علاقوں کا قیام ،بجٹ اور مالیاتی بہتری کے اقدامات جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے آباد ی کا ایک بہت بڑا حصہ بجلی اور توانائی کے دیگر ذرائع جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اگر چہ ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالامال ہیں پھر بھی ہمار ی آبادی کے پانچویں حصے سے بھی کم لوگوں کو قدرتی گیس استعمال کرنے کی سہولت ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے کہ آئین پاکستان میں ہر شہری کے بنیادی حق کے طورپر خوراک اورپانی پر حق کے عنوان کے تحت ایک نئی شق کا اضافہ کرواسکے ،خوراک اور پانی تمام شہریوں کو مہیا کیا جانا چاہیے لہذا اس مقصدکو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل کوشش کی جائے گی کہ ہماری آبادی کا ایک بڑا حصہ خوراک اورپانی کی کمی کی وجہ سے متاثر نہ ہو ،انہوں نے کہاکہ خواتین کی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ملکی ترقی میں انکی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور سماجی ،سیاسی ومعاشرتی طورپر انہیں بااختیار بنانا خواتین کیلئے صنعتی مراکز کے تعداد میں اضافہ کرنا تاکہ وہ با ہنر بن کر اپنے اور اپنے خاندان کا معیار زندگی بہتر بناسکیں،معلوماتی ومواصلاتی ٹیکنالوجی میں کاروباری اداروں ،تنظیموں ،میڈیا اور سماجی حلقوں نے آئی ٹی کا مناسب وموثر استعمال کرتے ہوئے بہت سے فوائد حاصل کئے ہیں ،بائیو میٹرک حاضری ،میٹرٹ اور احتسابی بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لینے کے عمل کو فروغ دینا ہے ،انہوں نے کہاکہ قدرتی ماحول ہماری آئندہ کی آنیوالے نسلوں کیلئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہیں لیکن ماضی میں ماحولیاتی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جو بے بنیاد حکمت عملی اپنائی گئی تھی اس سے ہماری قدرتی وسائل اور ماحول کو شدید نقصان پہنچا ہے ،ان غیر موزوں اور بغیر تحقیق کے منصوبوں نے ہماری زمین کی زرخیز ی ،پانی ،جنگلات وجنگلی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،جڑواں شہروں کے منصوبے اسطرح ہوں گے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ممالک کیساتھ ثقافتی اقتصادی بندھنوں کو فروغ دینے کیلئے جڑواں شہروں کے منصوبوں کا آغاز کرے گی ،جڑواں شہروں کی شراکت سے شہری نمائندوں کو ترقی کے فروغ کیلئے مواقع فراہم ہوں گے ،جڑواں شہروں کا انتخاب آسان نہیں یہ بہت پیچیدہ عمل ہے اس لئے بلوچستان عوامی پارٹی دونوں شہروں میں موجودہ وممکنہ طورپر معلومات کی آگاہی کیلئے مارکیٹ تجزیہ کو عمل میں لائے گی ،یہ معاہدے ایک میونسپل سے دوسری میونسپل کے درمیان محدود نہیں ہوگی بلکہ ایک یونیورسٹی سے دوسری یونیورسٹی ایک شہر سے دوسرے شہر کاروبار ،چیمبر اور بندرگاہ سے دوسری بندرگاہوں کے مابین ہوں گی ،بلوچستان عوامی پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ صحت مند کھیل ذہین نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہوتاہے ،انہوں نے کہاکہ مال مویشی وماہگی اور زراعت میں لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشنز کے قیام سے غربت کے بڑے پیمانے پر خاتمہ اور پیشہ وارانہ منتظمین کے موثر اقدامات سے چھوٹے زمینداروں کی محرومی پر قابوپانے کیلئے منظم زراعت کو توقیت بخشنا ہے ،قدرتی وسائل پتھر اور معدنیات بلوچستان معدنیات میں بہت اہمیت کا حامل ہیں تاہم محدود کان کنی اور پیدواری اہمیت کی کمی کے باعث اسکی پیدواوار عوام صوبے اور ملک کی معیشت کی حقیقی بلندیوں کو نہیں پہنچ پاتی ،بلوچستان عوامی پارٹی کان کنی اور پروسینگ مشینری دونوں شعبوں میں بارعایت بہتر پروسینگ انڈسٹری کی فراہمی پر زور دیتی ہے اس شبعے کے بنیادی ڈھانے میں بہتر لانے پر موجودہ وسائل پر زور دیتی ہے ،انہوں نے کہاکہ وہ اضلاع جو دوسرے اضلاع کے مقابلے میں بہت پسماندہ ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،اور ورک کیساتھ ساتھ انکے بنیادی ڈھانچے کو دوسرے اضلاع کی سطح پر لایا جائیگا ،انسانی وسائل کی ضروری کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی سطح پر زیادہ فعال نہیں جنہیں مختلف اقدامات سے بہتر بنایا جاسکے گا ،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اصلاحات میں قومی انتظامی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں متعارف کرائی جائے گی ،بلوچستان پولیس سروس میں اصلاحات ،قانون کے بالادستی کے عوامی کے تحت مشاورتی عمل سے ٹیکنالوجی اور اقتصادی معاونت سے کی جائیں گی ،بلدیاتی اداروں میں وسعت پیدا کی جائے گی بلدیاتی اداروں کو بلوچستان بھر میں مضبوط کیا جائیگا جو مقامی حکومت کے نظام کے موثر نفاذ کی اہلیت کی حامل فیصلہ کرنے میں خود مختار ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان اپنے مختلف قدرتی وسائل کی بدولت بہت اہمیت کا حامل ہے ،بلوچستان عوامی پارٹی اس عمل پر یقین رکھتی ہے کہ سیاحت کا شعبہ نہ صرف صوبے کی بیروزگاری ختم کریگا بلکہ صوبے کے بیروزگار میں مدد گار ثابت ہوگی ،بلوچستان میں زیارت جیسے مختلف علاقے ہیں جو اپنی تاریخی خوبصورتی وصنوبر کے درختوں ،پہاڑوں او رموسم کی وجہ سے اسے سیاحت کے مقام کا درجہ دیتے ہیں ،بلوچستان عوامی پارٹی زیارت کے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اسکی سیاحتی ضروریات اور دیگر پہلوئوں کو ترقی دے گی جس سے سیاحت میں ترقی ہوگی ،بلوچستان عوامی پارٹی نہ صرف اقلیتوں کو جائز حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے بلکہ اس طبقے کا کردار بھی چاہتی ہے ،اس نظام میں اقلیتوں کا کردار ادا کرنے کیلئے مخصوص نشست دیں گے ،اقلیتوں کا پارٹی اور حکومتی امور میں سرگرم کردار ہوگا ،نوجوان نسل جو آباد ی میں تقریباً60فیصد ہے اور ملک کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں ،نوجوان تبدیلی لانے کے عمل میں بہت تیزی سے خواہاں ہوسکتے ہیں ،کوئٹہ کیلئے مخصوص اقدامات کئے جائیں گے شہر کے آبادی کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور گھریلوا ستعمال کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ،زمینی پانی کی سطح کی بہتر کیلئے کوئٹہ میں تاخیر کا شکار کم سے کم سو ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا جائیگا ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مضبوط کیا جائیگا ،بلاتعطل اور مسلسل خدمات کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی فراہمی ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نظام کی نگرانی کی جائیگی ،کوئٹہ شہر میں ٹریفک کیلئے ماسٹر پلان کو بہتر بنایا جائیگا ،شہر بھر کا مجموعی آمدورفت کا پروگرام گلیوں کیلئے نئے اور جدید منصوبے بسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں وغیرہ پر مشتمل ہوگا ،پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو طریقی یافتہ ممالک کی طرز پر متعارف کرایا جائیگا ،انہوں نے کہاکہ ماحول کی بہتر ی کیلئے فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے اضافی فنڈز فراہم کئے جائیں گے ،پرائیویٹ اور اور حکومتی احاطوں (جگہوں ) کی سجاوٹ کیلئے گرین بیلٹ کی ترقی کی خاطر کوئٹہ میں برگ ریزا اور سدابہار پودوں اور (درختوں ) کو اگایا جائیگا ،کوئٹہ میں تعمیر وترقی اور ترجیحی سرگرمیوں کی تکمیل کی نگہداشت کیلئے شہری مشاورت اور نگراں بورڈ قائم کیا جائیگا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں