مخالفین صحت، تعلیم اور سپورٹس کے شعبوں میں ہماری سابق کارکردگی پر پرپردہ نہیں ڈال سکتے ،آغا رضا

عوام کو جھوٹ کاسہارا لیکر بلیک میل کیاجاسکتا ہے،رکن شوری عالی مجلس عمل وحدت مسلمین بلوچستان

منگل 17 جولائی 2018 20:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) حق گوئی اور سچائی قوموں کی ترقی اور کردار سازی میںانتہائی اہمیت رکھتی ہے جھوٹے پروپیگنڈہ سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش سے مخالفین صحت، تعلیم اور سپورٹس کے شعبوں میں ہماری سابقہ کارکردگی پر پرپردہ نہیں ڈال سکتے اور نہ ہی عوام کو جھوٹ کاسہارا لیکر بلیک میل کیاجاسکتا ہے ان خیالات کا اظہارمجلس عمل وحدت مسلمین کے رکن شوری عالی وسابقہ صوبائی وزیر آغا رضا نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کبھی جھوٹے وعدوں پریقین نہیں کیا ہمیشہ سچ اور حق کو بنیاد بناکر حلقہ پی بی27کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے لئے تعلیم صحت اور سپورٹس سمیت دیگرشعبوں میں پانچ سالہ کارکردگی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں لیکن چند مخالفین جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے جو کسی بھی طرح کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے کامیابی کے بعد ہمیشہ اسمبلی سمیت تمام فورمز پرعوام کے ح قوق کیلئے جدوجہد کی اور تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر جس قدر ممکن ہوسکا عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کیا اور حلقے میں پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب بچوں کو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سکولوں اور ٹیوشن سینٹرز کے قیام سمیت اجتماعی شادیوں کا سالانہ انعقاد ہماری بہترین کاوشوں کانتیجہ ہے جس کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام ہماری گزشتہ کارکردگی کوسامنے رکھتے ہوئے انتخابات میں کامیاب بنائیں تاکہ حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامعہ پہنایاجاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں