مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدوارکے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ،انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا

منگل 17 جولائی 2018 20:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوارکے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی انتخابی اتحاد کا اعلان گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں ن لیگ کے امیدوار امیر افضل مندوخیل اور صادق اچکزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انتخابی معاہدہ کے تحت صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 23چمن پر ن لیگ کے امیدوار عبدالمنان درانی کو آزاد امیدوار محمد صادق اچکزئی کے حق میں دستبردار کرادیاصادق اچکزئی حلقہ این اے 265پر مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالولی اچکزئی اور این اے 264اورپی بی 25پر مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر افضل مندوخیل اور پی بی 30سے پارٹی کے امیدوار یونس بلوچ کو سپورٹ کریںگے انتخابی معاہدہ میں طے پایا کہ آزاد امیدوار صادق اچکزئی کامیاب ہونے پر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے پریس کانفرنس میں یونس بلوچ سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں