جمعیت علماء اسلام اورمتحدہ مجلس عمل کے انتخابی نشان کتاب کے حامل امیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیں،مفتی غلام حیدر

منگل 17 جولائی 2018 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کمیٹی کے چیئرمین مفتی غلام حیدرنے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے تمام اراکین وذمہ داران اورعہدیداران کوہدایت کی ہے کہ جمعیت علماء اسلام اورمتحدہ مجلس عمل کے انتخابی نشان کتاب کے حامل امیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیں،جمعیت میں کوئی تفرقہ کوئی بھی گرو پ بندی نہیں ہے لہذاتمام جماعتی ساتھیوں کوہدایت دی جاتی ہے کہ وہ غلط بیانات اورپروپیگنڈوں پرکان دھریںبلکہ متحدہ مجلس عمل کے انتخابی نشان کتاب پرمہرلگائیںجوآزادامیدواران بلوچستان میں جماعت کا نام یاجھنڈااستعمال کرتے ہیں وہ ان چیزوں سے گریزکریں جماعت کانام اورجھنڈااستعمال نہ کریںاورساتھی بھی ایسے امیدواروں سے ہوشیاررانہوںنے واضح کیا کہ صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین میں سے کسی نے بھی کسی آزادامیدوارکوکاغذات نامزدگی داخل کرانے کانہیںکہاہے اگرکوئی فردجماعت کے فیصلہ کے خلاف ووٹ کسی آزادامیدوارکے حق میں استعمال کرتاہے یااس کے ساتھ ورک کرتاہے یاکسی بھی سرگرمی میںملوث ہو یہ جماعت کی خلاف ورزی ہیجس کے خلاف کوئی بھی فیصلہ جماعت کرے تووہ حق بجانب ہے،انہوںنے کہاکہ ضلع ژوب میں جمعیت علماء اسلام کے نامزدامیدوارمفتی گلاب کاکڑہیں جن کومتحدہ مجلس عمل کاانتخابی نشان کتاب الاٹ ہوچکاہے ژوب میں دیگرآزادامیدواران کا جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے لہذاساتھی اپنے امیدوارکے حق میں کوششیں تیزکرلیںاوران کے ساتھ انتخابی مہم میں شریک رہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں