کوئٹہ،عوام نے 25جولائی کو ساتھ دیا توعلاقے کی قسمت کو بدل کررہیں گے،مولانا محمد رمضان مینگل

حالات کی بہتری اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہوگی ، صوبہ ہمارا ہے حالات خراب کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ،رہنما اہلسنت والجماعت کی جانب سے جاری بیان

بدھ 18 جولائی 2018 11:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) اہلسنت والجماعت، پاکستان راہ حق پارٹی‘ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے امیدوار برائے این اے 266مولانا محمد رمضان مینگل این اے 265سے قاری عبدالولی فاروقی پی بی 28سے مفتی کلیم اللہ حیدری پی بی 30سے حیات معاویہ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 25جولائی مظلوموں و محکموں کے فتح کا دن ہوگا عوام آزمائے ہوئے لوگوں کو اب کی بار نہیں آزمائیں گے ماضی میں ان حلقوں سے منتخب نمائندوں نے اپنے علاقوں میں توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے علاقے کا برا حال ہے علاقے کی عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں اگر عوام نے 25جولائی کو ہمارا ساتھ دیا تو ہم انشااللہ اس علاقے کی قسمت کو بدل کررہیں گے انہوں نے کہا کہ حالات کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہوگی امن و امان کے قیام کے لئے ہم نے پہلے بھی بہت کوشش کی ہیں یہ صوبہ ہمارا ہے اس کے حالات خراب کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جن کی صفوں میں ایسے لوگ موجود ہیں انہیں اپنی صفوں سے نکال پھینکے انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کا خاتمہ ہی آئندہ نسل کے مستقبل کو روشن کرسکتا ہے ہم انشااللہ میرٹ کی بنیاد پر ہی تمام نوکریاں تقسیم کریں گے ہمارے منشور میں تعلیم کو خصوصی ترجیح حاصل ہے جس کے بعد صحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت یقینی بنائی جائے گی سرکاری سطح پر علاج و معالجے کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام مہنگا علاج کروانے پر مجبور ہیں دریں اثناء پی بی 28کے امیدوار مفتی کلیم اللہ حیدری کا ملتانی محلہ پٹیل روڈ کا مختلف علاقوں کا دورہ اہل محلہ سے ملاقاتیں انہوں نے کہا کہ عوام کی بے پناہ محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی عوام نے ابھی سے فیصلہ کرلیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں صحابہ رض کے غلام ہی منتخب ہونگے تمام سنی عوام الیکشن کی بھرپور تیاری کریں 25 جولائی کو انشاء اللہ استری کی فتح ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں