نوابزادہ سراج رئیسانی اور دیگر کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ ہے ، جنرل سید ندیم شاہ

بدھ 18 جولائی 2018 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) کوئٹہ میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم شاہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ نوابزادہ سراج رئیسانی اور دیگر کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ ہے سید ندیم شاہ نے کہا کہ نوابزادہ سراج رئیسانی امن کے داعی ،محب وطن اور سچے انسان و بھائی چارے کے فروغ میںانکی کوششوں اور قربانیوں کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلندفرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں رئیسانی اور شہداکے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں