درینگڑھ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد صوبہ بھر میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے ،نگران وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد

بدھ 18 جولائی 2018 19:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ترجمان حکومت بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ملک بھر خصوصا ًبلوچستان میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے سیکیورٹی ادارے اور پولیس اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں لہٰذا اس ضمن میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار وں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی کارنر میٹنگ یا انتخابی جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے لئے متعلقہ علاقے کی انتظامیہ کوبروقت آگاہ کریں جبکہ صوبے کے دور دراز علاقوں اور خصوصا ً بڑے شہروں میں ہمارے لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بے شناخت اور اجنبی چہروں پر کڑی نگاہ رکھیں ۔

(جاری ہے)

ملک خرم شہزاد نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا جہاں سیکیورٹی اداروں کے فرائض میں شامل ہے وہیں عوام الناس کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات میں بھر پور تعاون کریں ۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی نے ہمیں تکلیف ضرور پہنچائی لیکن ہم پھر بھی انتہائی خود اعتمادی کے ساتھ ان مشکل حالات سے نکل کر عام انتخابات کے بروقت انعقاد سمیت دیگر مسائل پر قابو پاکر ملک اور صوبہ بلوچستان کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں