کوئٹہ،مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم ، 19 اشتہاری ملزمان گرفتار

بدھ 18 جولائی 2018 22:25

کوئٹہ،مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم ، 19 اشتہاری ملزمان گرفتار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) کوئٹہ پولیس نے گزشتہ دنوں مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کا رروائیاں کر تے ہوئے 19 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے اب تک 125 سے زائد ملزمان گرفتار کیا جا چکاہے تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ پولیس نے انتخابات2018 سے قبل مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوئٹہ کے مختلف تھانوں، شالکوٹ، نیو سریاب، زرغون آباد، گوالمنڈی، سٹی ، خروٹ آباد، نیو سریاب، کیچی بیگ، سول لائن، بروری ، منظور شہید کے علاقوں میں کریمنل کیسز میں مطلوب 11 ملزمان کو گرفتار کر کے خروٹ آباد پولیس نے ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی اس کے علاوہ گزشتہ روز تھانہ شالکوٹ، خروٹ آباد، نیو سریاب ، کیچی بیگ، سول لائن پشتون آباد، بروری ، انڈسٹریل پولیس نے مختلف کریمنل کیسز میں مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ا ب تک پولیس نی125 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس نے کا رروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں