سانحہ مستونگ میں شہید ہونیوالے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا سلسلہ جاری

بدھ 18 جولائی 2018 22:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، پیر پگاراکے نواسے پیرزادہ یاسر سائیں ، پیر آف قمبر شریف ، سابق نگران وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی، سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،حاجی عبداللہ جان جتک، حاجی عبدالخالق اچکزئی، وڈیرہ سلیم لہڑی،محمد اکرم رئیسانی،ڈائریکٹر ایگریکلچر عبدالرزاق رئیسانی،ملک ولی سیگی،وڈیرہ گہورخان رئیسانی،سردار حاجی فیض اللہ نورزئی،بخت محمد ترین،سابق سینیٹر حسن بخش بنگلزئی،حاجی فضل خلجی،ریٹائرڈ ایس پی ملک عبدالحمید بنگلزئی، ڈاکٹر لعل محمد ، آغاشہزاد احمد زئی،آغا ذوالفقار احمد زئی،غلام صدیق شاہوانی، سابق صوبائی وزیر محمد یونس ملازئی،سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ، ملک عبدالظاہر خواجہ خیل، حاجی غلام سرور مینگل، سابق صوبائی وزیر عین اللہ شمس، طارق خان ،یاسر مندوخیل سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوںنے ساراوان ہائوس جاکر نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی ، شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے فرزند نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سمیت خاندان دیگر افراد سے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی شہادت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں