جماعت اسلامی صوبائی امیر کی وفد کے ہمراہ شازین بگٹی سے ملاقات

جعفرآباد،ڈیر ہ اللہ یار میں زیادہ تعدادمیں بگٹی قبائل آباد ہیں جماعت اسلامی ایم ایم اے اس حلقہ میں پڑھا لکھا خدمت کے جذبے سے سرشار انجینئرعبدالمجیدبادینی امیدوار ہیں ہماری خواہش ہے،شازین بگٹی

بدھ 18 جولائی 2018 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیربشیر احمدماندائی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے سربراہ جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ شازین بگٹی سے ملاقات کی وفد میں متحدہ مجلس عمل پی بی 13ڈیرہ اللہ یار کے نامزدامیدوارانجینئرعبدالمجیدبادینی ، جماعت اسلامی ضلع جعفرآباد کے امیر محمد امین بگٹی ،محمد یوسف منگریو بھی شامل تھے اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء سید منصور شاہ ودیگر بھی موجود تھے جماعت اسلامی کے وفد نے سربراہ جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ شازین بگٹی سے کہا کہ جعفرآباد،ڈیر ہ اللہ یار میں زیادہ تعدادمیں بگٹی قبائل آباد ہیں جماعت اسلامی ایم ایم اے اس حلقہ میں پڑھا لکھا خدمت کے جذبے سے سرشار انجینئرعبدالمجیدبادینی امیدوار ہیں ہماری خواہش ہے کہ مسائل کے حل اور امیدوار کو جیتنے کیلئے بگٹی قبائل اپنے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی کی رہنمائی میں انجینئرعبدالمجیدبادینی کوووٹ دیں تاکہ کامیابی کے بعد مل کر علاقے کے ترجیحی مسائل کو حل کریں انجینئرعبدالمجیدبادینی خود بھی قبائیلی ہے اور جعفرآباد ڈیرہ اللہ یارمیں کافی ووٹ بنک رکھتا ہے اور دیگر دینی جماعتیں وقبائلی عوام بھی ان کے ووٹرزہیں اس طر ح ملکر ان کی کامیابی کو یقینی بنائی جاسکتی ہے اس موقع پر سربراہ جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ انشاء اللہ بگٹی قبائل اورجمہوری وطن پارٹی کے کارکنان ورہنما جماعت اسلامی کے رہنما وپی بی 13ڈیرہ اللہ یار کے نامزدامیدوارانجینئرعبدالمجیدبادینی ووٹ دیں گے میں تمام ذمہ دارا ن وکارکنان اور بگٹی قبائل کے ہرفرد کو کہتا ہوں کہ وہ25جولائی کو جماعت اسلامی ومتحدہ مجلس عمل کے پی بی13سے نامزد امیدوار انجینئرعبدالمجیدبادینی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں انجینئرعبدالمجیدبادینی کی کامیابی علاقے کے بہترین مفادمیں ہے کامیابی کے بعد ملکر علاقے کے مسائل مشاورت سے ترجیحی نبیادوں پر حل کریں گے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے وفد نے پی بی 13جعفرآباد ڈیرہ اللہ پر بگٹی قبائل وجمہوری وطن پارٹی کی جانب سے حمایت پر نوابزادہ شازین بگٹی کا شکریہ ادا کیا ۔دریں اثناء جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے بھی ڈیرہ اللہ یار ،جعفرآبادکے بگٹی قبائل وجمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی جانب سے پی بی 13جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار پر ایم ایم اے وجماعت اسلامی کے امیدوار انجینئرعبدالمجیدبادینی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں