شہید ڈی آئی جی حامد شکیل کے ورثاء کو تاحال حکومتی امداد سے محروم رکھنے سے متعلق اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کا نگران وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

بدھ 18 جولائی 2018 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے ایک مقامی روزنامے میں شائع ہونے والی خبر جس میں کہا گیا کہ شہید ڈی آئی جی حامد شکیل کے ورثاء کو تاحال حکومتی امداد سے محروم رکھا گیا ہے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہید کے پسماندگان کو حکومت کی طرف سے اعلان کردہ مالی امداد اور دیگرمراعات کی فراہمی کو جلد یقینی بناکر اس کی رپورٹ پیش کریں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید ڈی آئی جی حامد شکیل قومی ہیرو ہیں جن پر ہمیں فخر ہے انہوں نے دہشت گردی کی جنگ میں ملک کی خاطر اپنی جان قربان کردی، ا نہوں نے کہا کہ شہید کے پسماندگان کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے اور ریاست اپنی ذمہ داری ہر صورت پورا کرے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں