تحصیل گلستان سے آزاد امیدوار پی بی 22سراج الدین کریم بطور احتجاج الیکشن سے دستبردار

جمعرات 19 جولائی 2018 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) تحصیل گلستان سے آزاد امیدوار برائے پی بی 22سراج الدین کریم نے بطور احتجاج الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے ،انہوں نے اس بات کا اعلان جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ،انہوںنے کہاکہ میری قوم سیگی قوم کے تقریباً 7500ووٹ ہیں اور میں اب بھی تمام امیدوارں سے اپنے آپ کو مضبوط سمجھتاہوں لیکن میں اپنی قوم اور دیگر اقوام کیلئے ناخوشگوار حالات یا خدانخواستہ نئی قبائلی دشمنی کا سبب نہ بننے کی خاطر میں انتخابات سے دستبردار ہورہاہوں ،موجودہ حالات میں سابقہ ایم پی اے مجید خان اچکزئی نے سرعام الیکشن رولز کو پامال کررہے ہیں ،پانچ سال تک غائب رہنے کے بعد آج حلقے میں اور خاص کرکے بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سرعام ٹیوب ویلز ،روڈز ،شمسی توانائی کی اسکیمیں دے کر عوامی رائے عامہ کو بدلنے کی کوشش اور الیکشن میں حالات خراب کرنے کیلئے وسائل خرچ کررہے ہیں ،لالچ دیکر ووٹروں کے ضمیر کو خریدنے کی سرعام کوشش کی جارہی ہے ،ہم نے متعلقہ اداروں کو اس بارے میں توجہ بھی دلائی تھی اور زبانی وتحریری طورپر اطلاع دی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہورہاہے ایسے حالات میں مقابلہ کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہوگا لہذا میں بحیثیت آزاد امیدوار پی بی 22گلستان سے دستبردار ہونے کااعلان کرتاہوں اور علاقے کے وسیع تر مفاد میں آج یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ ہم امن پسند علاقے کی ترقی چاہتے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں