ایم ایم اے،جماعت اسلامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،انجینئر عبدالمجید بادینی

علمائے کرام ،مدارس کے طلبہ اورنوجوان متحد ہوکر خدمت کے جذبے سے ایم ایم اے کے سرشارامیدواروں کا ساتھ دیں، کارنر میٹنگز، جرگوں سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 17:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما وایم ایم اے پی بی 13جعفرآبادسے امیدوارانجینئرعبدالمجید بادینی ،صوبائی نائب امیر بشیرا حمدماندائی نے کہا کہ ایم ایم اے،جماعت اسلامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے علمائے کرام ،مدارس کے طلبہ اورنوجوان متحد ہوکر خدمت کے جذبے سے ایم ایم اے کے سرشارامیدواروں کا ساتھ دیں۔

جماعت اسلامی نے ہمیشہ باکردارتعلیمیافتہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جس کی وجہ سے آج تک جماعت اسلامی کے کسی امیدوارنے کوئی کرپشن نہیں کیا اور عوامی خدمت کودیانت داری سے کیے۔جماعت اسلامی ایک حقیقی سیاست دیانت دار قوت ہے اسے تسلیم کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جعفرآباد،ڈیرہ اللہ یار میں مختلف کارنرمیٹنگ وجرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جعفرآباد کے امیر محمد امین بگٹی ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف منگریو نے پنے خطاب میں کہا کہ ہم عوامی تائیدوحمایت سے الیکشن میں بھر پورکامیابی حاصل کریں گے جعفرآباد میں جتنے بھی امیدوار سابقہ ادوار میں کامیاب ہوئے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا کروڑوں اربوں فنڈزکرپشن کی نظر ہوئے عوام مسائل کے دلدل میں پھنستے رہے نام نہاد عوامی نمائندوں کو کوئی فکر نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

عوام کے حقیقی مسائل کو حل کریں گے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے ہماری سماجی خدمت کسی سے پوشیدہ نہیں نہ ہمیں کسی سے خدمت کی سرٹیفیکٹ کی ضرورت ہے جماعت اسلامی ایک حقیقی عوامی قوت اور نیک صالح وکرپشن سے پاک باکردار لوگوں کی پارٹی ہے ہمارے لوگ عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔صوبے کے عوام نے سب جماعتوں کو آزمالیا صرف جماعت اسلامی رہ گئی ہے جس پر اعتماد کرکے بلوچستان کے عوام مسائل وپریشانیوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں جماعت اسلامی اسلامی اصولوں وعوام کی امیدوں کے مطابق کام کر رہی ہے ہم ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیںگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں