پشتون ایس ایف نے قوم کے ساتھ جوان بازو کی حیثیت سے ہر مشکل حالت میں صف اول میں کردار ادا کیا ہے ،مقررین

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پشتون ایس ایف کے زیر اہتمام باچاخان مرکز کوئٹہ میں ملک انعام کاکڑ کی صدارت میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں پی ایس ایف آزاد زرعی کالج کے سینئر نائب صدر ثنااللہ میرزئی ، بلوچستان یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری نجیب اللہ اور جنید پانیزئی سمیت 35 طلبا نے پشتون ایس ایف میں شمولیت اختیار کی اس تقریب سے صوبائی صدر پی ایس ایف ملک انعام کاکڑ ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مالک پانیزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نور لوون، نائب صدر شاہ محمود خان، نصیب اللہ جمال زئی ،پریس سکیڑی گل صدام بازئی، محمود لونی، ثنااللہ میرزئیی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون ایس ایف نے قوم کے ساتھ جوان بازو کی حیثیت سے ہر مشکل حالت میں صف اول میں کردار ادا کیا ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں واحد فلسفہ عدم تشدد ہے جس کی رہنمائی میں قوم و ملک ترقی کر سکتی ہے مگر افسوس کہ آج کے ان حالات میں بھی عدم تشدد کو اختیار نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے آخر کب تک ہم غیروں کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے گے کبھی غیرت کے نام پر کبھی اسلام کے نام پر تو کبھی محب وطنی کے نام پر استعمال کیا جاتا ہے اور مر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خدا را ہوش کے سانس لے کے اپنے آقابرین کے راستے پر چلنے والے لیڈر شپ کو پہچان لے تب ہی ہم ترقی کی راہ پہ گامزن ہو سکتے ہے آخیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد اور خوش آمدید کہا اور شمولیت کرنے والوں نے صوبائی صدر کو یقین دلائی کہ ہم ہر وقت ہر مقام پر اپنے قوم کی خدمت و مشکل حالت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور آپکے شانہ بشانہ ہو کر چلیں گئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں