عوام کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اسکی مقبولیت کا ثبوت ہے، منظوراحمدکاکڑ

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری منظوراحمدکاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اسکی مقبولیت کا ثبوت ہے 50سال تک اقتدارمیں رہ کر کرپشن کرنے والے پارٹی کی مقبولیت سے گھبرا کر اس پر اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہونے کا الزام لگارہی ہیں یہ الزامات لگانے والے خود اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رہے ہیں 25جولائی کو عوام پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے 26جولائی کا سورج پارٹی کی کامیابی لیکر طلوع ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں الکوزئی قومی اتحاد کے چیئرمین و پی بی 27سے امیدوار سید محمد خان الکوزئی کی پارٹی کے امیدار حاجی ولی محمد نورزئی کے حق میں دستبردار ہونے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پربی اے پی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی نصیب اللہ اچکزئی ،حلقہ پی بی 27سے امیدوار حاجی ولی محمد نورزئی، عیتق الرحمن کاکڑ الکوزئی اتحاد کے فضل الرحمن الکوزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

منظوراحمد کاکڑ نے الکوزئی قومی اتحاد کے چیئرمین سید محمدخان الکوزئی کا پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صوبے کی ترقی کیلئے انتہائی موثر منصوبے بنائے ہیں ہماری خواہش ہے کہ صوبے اور عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں اوراس کیلئے ہرقسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر حقوق کا حصول اور صوبے کی ترقی ہمارا مقصد ہے ہماری جماعت میں تمام اقوام کی نمائندگی ہے اورصوبے میں آباد تمام اقوام سے تعلق رکھنے والے نہ صرف جماعت میں شامل ہیں بلکہ تیزی سے شامل ہورہے ہیں جس سے صرف چند ماہ میں ہماری پارٹی فعال ہوئی ہے پچاس سال تک جو سیاسی جماعتیں اقتدار میں رہیں وہ عوام کو حقوق نہ دے سکیں قوم پرست اور مذہبی جماعتیں صوبے کیلئے کچھ نہ کرسکیں بلکہ کرپشن کو فروغ دیا ہماری جماعت کی قیادت جام کمال خان کر رہے ہیں جو ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کا وژن رکھنے والے رہنما ہیںہماری جماعت کا منشور عوام کے سامنے آچکا ہے جس میں تمام شعبہ جات کو اہمیت دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پراسٹیبلشمنٹ کی پارٹی ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے جبکہ ہماری جماعت عوام کی جماعت ہے جس میں عوام تیزی سے شامل ہورہے ہیں پچاس سال تک اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رہنے والے ناکامی کے بعد ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ہم ملک کو درپیش ہرچیلنج کامقابلہ کریں گے اوراندرونی و بیرونی دشمنوں کو ناکام بنائیں گے۔قبل ازیں الکوزئی قومی اتحاد کے چیئرمین سید محمد خانا الکوزئی نے بی اے پی کے امیدوار حاجی ولی محمدنورزئی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکا تعلق حلقے سے ہے جبکہ ماضی میں باہر سے لاکر لوگوں کو یہاں مسلط کیاجاتا رہا ہے ۔

انہوں نے امید ظاہرکی کہ حاجی ولی محمدنورزئی منتخب ہوکر عوام کی خدمت کرینگے الکوزئی قومی اتحاد کے سرپرست سہیل احمدبازئی نے یقین دلایا کہ وہ بی اے پی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے ہرممکن کردارادا کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں