نیشنل پارٹی اورجمہوری وطن پارٹی کا ڈیرہ بگٹی سے این اے 259اور کوئٹہ سے حلقہ پی بی 29پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کااعلان

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) حلقہ پی بی 29کوئٹہ سے نیشنل پارٹی کے امیدوار نیاز بلوچ نے کہاہے کہ جمہوری وطن پارٹی اور نیشنل پارٹی کاساتھ نواب اکبر خان بگٹی کے دورسے رہا ہے، جب ڈاکٹر مالک بلوچ کو اقتدار ملا تو صوبے میں آگ اور خون کاکھیل جاری تھا، اغواء برائے تاوان کاروباربن چکا تھاتاہم سیکورٹی فورسز کیساتھ مل کرڈاکٹر مالک بلوچ نے صوبے میں امن کاقیام یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز جے ڈبلیو پی کے رہنماء چوہدری نوید ودیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے نیشنل پارٹی اورجمہوری وطن پارٹی کا ڈیرہ بگٹی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 259اور کوئٹہ سے حلقہ پی بی 29پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کااعلان کردیا،این اے 259سے نیشنل پارٹی کے محراب مری جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ اہ زین بگٹی کے حق میں دستبردارجبکہ حلقہ پی بی 29کوئٹہ سے جے ڈبلیو پی کے امیدوار کانیشنل پارٹی کے امیدوار نیازبلوچ کے حق میں دستبردار ہوںگے،اس موقع پر نیاز بلوچ کاکہناتھا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ نیشنل پارٹی اور جے ڈبلیو پی کے درمیان سیٹ ٹو سیٹ ٹو ایڈجسٹمنٹ ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہمای خواہش تھی کہ تمام قوم پرست جماعتوں کو متحد کرکے ایک ساتھ الیکشن میں حصہ لیںمگر بدقسمتی سے اس میں ہم کامیاب نہ ہوسکے ، ان کاکہناتھا کہ جمہوری وطن پارٹی کیساتھ ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت مل کر صوبے کی ترقی کوخوشحالی کیلئے اقدمات اٹھائیںگے،اس موقع پر حلقہ پی بی29سے جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار چوہدری چوہدری نوید نے نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوارنیاز بلوچ کے حق میں دستبردار ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہاکہ نوابزادہ زاہزین بگٹی اور حاصل خان بزنجو ودیگر کی کاوشوں سے یہ اتحاد بنا، کوشش کریںگے کہ اس اتحاد کے زریعے دونوںجماعتوں کو فائدہ پہنچ سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں