پی بی 27کیلئے قندہاری برادری نے مشترکہ طور پر عبدالخالق ہزارہ کی حمایت کا اعلان کردیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدواروں چیئرمین عبدالخالق ہزارہ،سیکریٹری جنرل احمد علی کوہزاد،سیکریٹری مالیات محمد رضا ہزارہ کی صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے حمایت کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں،جلسوں اور اجتماعات کا سلسلہ انتہائی تیزی اور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

عوام کی بہت بڑی تعداد پی بی 27کیلئے عبدالخالق ہزارہ،پی بی 26کیلئے احمد علی کوہزاد،این اے 264کیلئے محمد رضا ہزارہ کو دعوت دیکر انکی حمایت کا اعلان اور بھر پور تعاون کی یقین دہانیاں کر رہی ہے۔گزشتہ روز پی بی 27کیلئے قندہاری برادری نے مشترکہ طور پر عبدالخالق ہزارہ کی حمایت کا اعلان کیا۔جبکہ محلہ حوالدار اسحاق،ٹونے آباد،مومن آباد،حلقہ 15،پل حسن،تالاب خشک،ہزارہ ہاؤسنگ سوسائیٹی،سید آباد،کوچہ سرائی نمک،حسین آباد،حاجی آباد میں مختلف کارنر میٹنگوں،علاقہ عوام سے ملاقات اور اجتماعات کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

پی بی 26احمد کوہزاد اور این اے 264محمد رضا ہزارہ کیلئے نامزد امیدواروں کی حمایت کے سلسلے میں فیصل ٹاؤن،اے ون سٹی،ریلوے ہاؤسنگ کالونی،بلوچ ٹاؤن،ہزارہ ٹاؤن بلاک نمبر1بلاک نمبر2بلاک نمبر3،علی آباد،اقبال آباد،نیو ہزارہ ٹاؤن سے بڑی تعداد میں اجلاس میں منعقد کرائے۔اس دوران حمایت کرنیوالے معززین،علاقہ عوام،کارنر میٹنگوں اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالخالق ہزارہ،احمد علی کوہزاد،محمدر ضا وکیل،عزیز اللہ ہزارہ،مرزاحسین ہزارہ،محمد یونس چنگیزی،غلام مہدی،ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی،قادر علی،غلام علی ہزارہ،عصمت تمکی،علی مدد،ساحل ہزارہ،بوستان کشتمند،ذاکر بھائی جان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی سے کوئٹہ کے شہریوں کی بھر پور اور درست نمائندگی یقینی ہوسکتی ہے۔

عوام آزمائے ہوئے افراد اور آزاد امیدواروں پر اپنا وقت اور ووٹ ضائع کرنے کی بجائے مسلسل سیاسی عمل میں مصروف عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرائے۔بعض لوگ جو سابقہ ادوار میں عوام پر مسلط ہوئے انکی کارکردگی عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے۔جو 5سال تک کچھ نہ کرسکے وہ آئندہ 5سال بھی وقت ضیاء اور وسائل لوٹ کر راہ فرار اختیار کریگا اور عوام دیکھتے رہ جائینگے۔

جس طرح گزشتہ 5سال میں کوئٹہ کے کسی حلقے اور علاقے میں کام نہیں ہوا آئندہ پانچ سال بھی ان سے کسی خیر اور خاطر کواہ نتیجے کی امید رکھنا پاگل پن ہوگی۔حضرت علی ؑ کا قول ہے کہ مومن کو ایک سراخ سے سانپ ایک مرتبہ ڈس لیتاہے دوسری بار اگر اسی سوراخ سے اسی شخص کو ڈس لے تو سوچنا چاہئے کہ حماقت یا کوئی اور وجہ باعث بنا۔جبکہ آزاد امیدوار جن کا ہر لمحہ اور ہر پل نظریہ تبدیل ہو جو دن کو کچھ رات کو کوئی اور وعدہ کرے۔

اقتدار کے حصول کیلئے اپنی سوچ اور نظریے کو داؤ پر لگائے۔انتخابات سے قبل جن کے نعرے اور باتیں ایسی ہوتی تھی کہ لگتا تھا کہ اب کوئٹہ نہیں تو علمدار روڈ ضرور تبدیل ہوگا۔ایسے غیر سنجیدہ اور غیر مستقل مزاج افراد کی طرف توجہ دینا ہی وقت کا ضیاع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی پی کی سیاسی و عوامی جدوجہد کوئٹہ کے شہریوں کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں اور واضح ہے۔

ہم ہر طرح کے تعصبات سے بالاتر ہوکر کوئٹہ شہر کو ایسا شہر بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں جو ہر لحاظ سے آئیڈیل ہو۔یہاں شہر کے انفراسٹرکچر سے لیکر عوامی خدمت اور سماجی مسائل کے حل کیلئے بنائے گئے اداروں کو ان کے قائم کردہ نظام کے تحت صحیح خطوط پر چلانے کیلئے مخلص اور قابل نمائندے کی ضرورت ہے۔عوامی کو پینے کی پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور زیر زمین پانی کے ذخائر کیلئے منصبہ بندی کی ضرورت ہے۔

اس وقت پانی کے لحاظ سے کوئٹہ میں ریڈ الرٹ جای کیا گیاہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔ہمیں پانی کی یقینی فراہمی کیلئے دن رات سوچنا اور اسکے حل کیلئے قابل عمل منصوبہ بندی کرنا ہوگی ورنہ ہمارا کوئٹہ ویران ہوگا اور چند سال بعد یہاں کھنڈرات باقی رہینگے۔انہوں نے 25جولائی کو ایچ ڈی پی کے امیدواروں کی کامیابی کا دن قرار دیتے ہوئے عوام کی بھر پور حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں