دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،بابر یوسفزئی

بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانے کا عزم لیکر نکلے ہیں،صوبائی بیان

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانے کا عزم لیکر نکلیں ہیں اگر اللہ نے چاہا 25 جولائی کو پورے بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کامیابی حاصل کریں گی بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہمارا جینا مرنا ہے جب بھی بلوچستان پر سخت وقت آیا ہمارے چیئرمین نے بلوچستان کی عوام کا ساتھ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو پورے پاکستان میں رہنے والی تمام اقوام بولنے والے افراد کے حقوق کی بات کرتی ہے انشاء اللہ بلوچستان کی عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر پورا کریں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کو اس کے تمام جائز حقوق دلائیں گی بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے انشاء اللہ صوبے کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے عوام 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں