بدعنوان سیاسی عناصر کی لوٹ مار کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ،انجینئر عبدالمجید بادینی

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما وایم ایم اے پی بی 13جعفرآبادسے امیدوارانجینئرعبدالمجید بادینی نے کہا کہ بدعنوان سیاسی عناصر کی لوٹ مار کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی عوام سے جیننے کا حق چھیننے والے پھر عوام کو مشکل میں ڈالنے کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں عوام النا س اس بار ان لٹیروں کی جال میں نہیں آئیں گے ایم ایم اے عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں اور کامیاب ہوکر عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے ضلع جعفرآباد کے عوام پینے کے صاف پانی ،تعلیم وصحت کے وسائل کو ترس رہے ہیں پورے ضلع میں ستر سال میں کوئی معیاری تعلیم وصحت کا ادارہ نہ بن سکا غربت وبدامنی انتہا کو چورہے ہیں اس کے باوجود ستر سے قوم پر مسلط طبقہ ووٹ مانگ رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اللہ یار ،صحبت پور سمیت مختلف مقاما ت پر انتخابی تقریب ،کارنرمیٹنگ وجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیرا حمدماندائی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصدعوامی خدمت ہے ہم لوٹ مار کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے ہمارا ایمان ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کی دنیاوآخرت تباہ ہوگی نہ دنیا میں سکون پائیں گے اور نہ آخر ت میں کامیابی ہوگی کرپٹ مافیا نے پورے ضلع جعفرآباد کو سیاسی طور پر یرغمال بنایا تھا اس بار عوام میں شعور آگیا ہے اور ہمارے جلسوں وکارنرمیں میٹنگزمیں عوام کی توقعات جماعت اسلامی ،ایم ایم اے اور ان کے امیدوار انجینئر عبدالمجید بادینی سے ہے جو مخلص تعلیمافتہ عوام کے مسائل سے باخبر اور دیانت دار ودین دار ہے ۔

جعفرآباد کے عوام پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں یہاں کے نوجوان علم وہنر کے باوجود بے روزگار ہیں منشیات عام جبکہ کھیلوں کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ہم انشاء اللہ کامیابی کے بعد عوام کی مثالی خدمت کریں گے عوام بار بار آزمانے والوں کو 25جولائی مستردکردیں اور کتاب پر مہر لگاکر اپنے مستقبل کو بچائیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں