الیکشن ایکٹ کی سیکشن 9 کے تحت کسی بھی حلقے میں خواتین کا ٹرن آئوٹ 10فیصد سے کم ہوا تو انتخابی نتائج کالعدم قرار دیئے جائینگے،الیکشن کمشنر بلوچستان

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہاہے کہ خواتین ووٹرز گھروں سے نکلے اورعام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی کا بھر پور استعمال کریںبلوچستان میں خواتین ووٹرز آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے بلوچستان میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1822252 ہیں ،انہوں نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 170کے تحت خواتین کو حق رائے دہی سے دور رکھنا جرم ہوگااور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 9 کے تحت کسی بھی حلقے میں خواتین کا ٹرن آئوٹ 10فیصد سے کم ہوا تو اسکے حلقے کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیئے جائیں گے اسی لئے خواتین کو چاہیے کہ 25جولائی کو اپنا حق رائے دہی بھر پورطریقے سے استعمال کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں