ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دینے سے ضمیر مطمئن اور مسائل ومشکلات سے نجات دلانے کی راہ ہموار ہوگی،ڈاکٹر عطاء الرحمان

اتوار 22 جولائی 2018 16:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما ،ایم ایم اے پی بی 28کوئٹہ کے امیدوار ڈاکٹر عطاء الرحمان،مفتی سنزرسعید،قاری عبدالرحمان نورزئی نے کہا کہ کوئٹہ کے عوا م باشعور ہیں بارباردھوکہ کھانے کے بعد مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے کوئٹہ کے نوجوان روزگار ،تعلیم کے حصول تعلیم وصحت کے بہتر سہولیات کی دستیابی کیلئے ایم ایم اے کا ساتھ دیں کتاب پرمہر لگا کر پریشانیو ں ومشکلات سے نجات حاصل کریں ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دینے سے ضمیر مطمئن اور مسائل ومشکلات سے نجات دلانے کی راہ ہموار ہوگی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام دگرگوں سلگتے مسائل کا شکار ہیں جماعت اسلامی نے ہر پلیٹ فارم پر ملک بھر کے عوام کے مسائل کوحل کرنے کی بلاتفریق آوازبلندکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کے دوران وفود ،استقبالیہ اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما ،ایم ایم اے پی بی 28کوئٹہ میں انتخابی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام بلاتفریق رنگ ونسل ایم ایم اے کا ساتھ دیں فرقہ واریت ،تعصب ،لسانیت وموروثیت اور جھگڑوں کے خاتمے کیلئے عوام جماعت اسلامی وایم ایم اے کا ساتھ دیں ہم سب ایک ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسائل کے حل کیلئے دیانت دار دین دار افرادکو کامیاب بنائیں کوئٹہ کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے بدقسمتی سے یہاں سے کامیاب ہونے والے افراد خودتو مالا مال ہوتے ہیں عوام کو ان کی حالت پرچھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل وپریشانیاں کم ہونے کے بجائے مزید زیادہ ہوجاتے ہیں ۔

کوئٹہ کے عوام کو بیداری واتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے 25جولائی دینی قوتوں کا ساتھ دینا چاہیے دینی قوتیں ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہیں کوئٹہ کو مسائل وپریشانیوں سے نجات دلاسکتے ہیں کرپشن وکمیشن ،موروثیت اور بدامنی کا خاتمہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے ایم ایم اے دینی قوتوں دینی ووٹرزکا گلدستہ ہے اس گلدستہ سے فائدہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں سب کو آزماچکے ہیں اب ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہم دینی قوتوں کا اعتماد کرتے ہوئے قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں کوئٹہ کے علمائے کرام ،طلباء وشہری دینی جماعتوں کیساتھ ہیں انشاء اللہ کامیابی دینی قوتوں کی ہوگی حقیقی تبدیلی ایم ایم اے لائیگی میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اس دفعہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے دیانتدار نمائندوں کو موقع فراہم کریں اور اس فرسودہ نظام اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں