کوئٹہ ، نگران حکومت اور انتظامیہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہیں کر رہی،رشید خان ناصر

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی 25 سے نامزد امیدوار رشید خان ناصر نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی نگران حکومت اور ضلعی انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ کر تے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں میں تشویش پائی جاتی ہے اس کا سدباب کیا جائے کیونکہ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت بلوچستان کے ڈیڑھ سو ارب روپے لیپس ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان پسماندہ صوبہ بنا ہے یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور کوئٹہ کے کچھ حلقوں پر الائنس اور مختلف جماعتوں کیساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کر رہی ہے لیکن جس طرح نگران صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے جانبداری کا مظاہرہ کر کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے حکومت اور ضلعی انتظامیہ دوہرا معیار روا رکھ کر امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کر رہی ہے جس طرح عوامی نیشنل پارٹی نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چمن کا جلسہ منسوخ کر دیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے وہی جماعتیں اقتدار میں مزے لیتے رہی ہے جو آج سب سے زیادہ واویلہ کر رہی ہے اور ان کی ناقص پالیسیوں اور کارکردگی کی بدولت صوبے کے ڈیڑھ سو ارب روپے خرچ نہ کرنے کی وجہ سے لیپس ہو گئے جس کا نقصان بلوچستان کے عوام اور صوبے کو بھگتنا پڑ رہا ہے ہماری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں