کوئٹہ، وسائل سے مالامال بلوچستان مسائل کے گرداب میں پھنس کر رہ گیا،انجینئرعبدالمجید بادینی

اپنے وسائل سے محروم بلوچ عوام پورے ملک کو گیس ،معدنیات ودیگر وسائل فراہم کر رہئے ہے ،دینی جماعتیں بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب ایم ایم اے کے امیدواروں کوکامیاب بنائیں، پی بی13 سے ایم ایم اے کے امیدوار کارنر میٹنگ سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیربشیر احمدماندائی،جعفرآباد ایم ایم اے پی بی13 کے امیدوار انجینئرعبدالمجید بادینی نے کہا کہ دینی جماعتوں کے ممبرزمثالی اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب ایم ایم اے کے امیدواروں کوکامیاب بنائیں وسائل سے مالامال بلوچستان مسائل کے گرداب میں پھنس کر رہ گیا ہے بلوچستان کے قیمتی زخائر ،تیل گیس وسونا کرومائیٹ چوری کرکے لوٹا جار ہا ہے بلوچستان پورے ملک کو گیس ،معدنیات ودیگر وسائل فراہم کر رہی ہے مگر بلوچستان کے لوگ وسائل اور اکثر علاقے گیس ،بجلی سے محروم ہیں بلوچستان میں زراعت کو تباہ کرنے کیلئے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا مگر بلوچستان میں لوڈشیڈنگ پہلے سے زیادہ ہورہی ہے اہل بلوچستان جماعت اسلامی وایم ایم اے کا ساتھ دیکر الیکشن میں ہمارے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ حقیقی قیادت سامنے آکر مسائل وپریشانیوں سے قوم کو نجات دلائیں ۔

(جاری ہے)

جعفرآباد کے عوام 25جولائی کو ایم ایم اے کے امیدوار انجینئرعبدالمجید بادینی کو کامیاب بنائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار میں ایم ایم اے پی بی 13 جعفرآبادکے امیدوار انجینئرعبدالمجید بادینی کی انتخابی جلسہ وکارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ دینی قوتیں ملک کو مسائل ومشکلات سے نکالنے ،عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام اور پارلیمان میں اسلام کے خلاف ہر سازش کوناکام بنائیگی دینی جماعتیں لسانیت فرقہ واریت اورکرپشن کے خلاف ہیں بدقسمتی سے سابقہ منتخب نمائندوں نے کئی دہائیوں سے عوام کو بے وقوف بنایا ہے صرف الیکشن کے دنوں میں وعدے کرکے کامیابی کے بعد غائب ہوجاتے ہیںجعفرآباد پر خاندانی سیاست قابض ہے یہ نہ مسائل حل کرتے ہیں اور عوام کو کسی خاطر میں لاتے ہیں ان حالات میں عوام کو غیرت وبیداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے غافل قیادت سے نجات حاصل کرنی چاہیے مصیبت کی ہر گھڑی میں عوام جماعت اسلامی کے ساتھ رہی ہیں بلوچستان کے دور درازکے علاقے بدترین مسائل وعوام مشکلات کے شکار ہیں عوام ووٹ کی طاقت سے سچے ایماندار نیک وصالح افراد کو ووٹ دیں ووٹ کو بیچنا یا قومیت لسانیت کے نام پر ووٹ دینا مناسب نہیں ۔

جماعت اسلامی نے دین دار دیانت دار وخدمت کے جزبے سے سرشار باکردار نوجوانوں کو الیکشن میں ٹکٹ دیا ہے جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے عوام اگر مسائل کا حل چاہتے ہیں تو اپنے اوپر مسلط مافیا سے نجات حاصل کریں اور اسمبلی میں اپنے ہی جیسے نیک صالح نوجوان انجینئرعبدالمجید بادینی کو بھیج دیں تاکہ پریشانی ومشکل سے نجات ملیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں