کوئٹہ، ماضی کے حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، نظام الدین کاکڑ

عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں پہنچنے کے بعد کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف عمل رہے ، پشتونخوا وطن کے نام پر ووٹ لینے والوں نے پچھلے 5سالوں میں ایک بار بھی اسمبلی میں قرار دادلانے کی زحمت تک نہیں کی، حلقہ این اے 262کے نامزد امیدوار

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں حلقہ قومی اسمبلی کی262کے نامزد امیدوار نظام الدین کاکڑاور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 18کے نامزد امیدوار عبدالبار ی کاکڑ نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں پہنچنے کے بعد کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف عمل رہے ۔

پشتونخوا وطن کے نام پر ووٹ لینے والوں نے پچھلے 5سالوں میں ایک بار بھی اسمبلی میں قرار دادلانے کی زحمت تک نہیں کی پشتون عوام مذہب اور نام نہاد قوم پرستی کی بنیاد پر ووٹ لینے والوںکا محاسبہ 25جولائی کو ووٹ کے ذریعے کریں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے خانوزئی بازار میں منعقدہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ریلی نکالی گئی جو خانوزئی بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی جلسے میں تبدیل ہوگئی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کرپشن اور لوٹ مار مصروف ہونے کے باعث علاقے کے مختص فنڈز لیپس ہوئے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتون ولی اور پشتونوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑی ہے 25جولائی کو عوام نے موقع دیا تو ان کے دیرینہ مسائل ان کے دہلیز پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کے غیور عوام نے ہمیشہ حقیقت پسندانہ سیاست کو پروان چڑھانے کے لئے ان کے حقیقی نمائندوں کو منتخب کیا ہے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ محکوم قوموں کی آواز اٹھائی ہیں عوام کو فرض بنتا ہے کہ وہ لالٹین کو ووٹ دیں کر عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں پہنچنے کے بعد کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف عمل رہے ۔

(جاری ہے)

پشتونخوا وطن کے نام پر ووٹ لینے والے پچھلے 5سالوں میں ایک بار بھی اسمبلی میں قرار دادلانے کی زحمت تک نہیں کی پشتون عوام مذہب اور نام نہاد قوم پرستی کی بنیاد پر ووٹ لینے والوںکا محاسبہ 25جولائی کو ووٹ کے ذریعے کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں