نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد کی چیر مین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات

چیرمین سینٹ کونگران صوبائی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کیلئے کئے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا الیکشن 2018میں نگران صوبائی حکومت کا غیر جانبدارانہ طرز عمل صاف شفاف الیکشن کے انعقاد میں سنگ میل ثابت ہوگا، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی گفتگو

اتوار 22 جولائی 2018 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات وترجمان صوبائی حکومت ملک خرم شہزاد نے چیر مین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان الیکشن 2018کے حوالے سے مختلف امورزیربحث آئے ۔ملک خرم شہزاد نے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کونگران صوبائی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کیلئے کئے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت اس قلیل مدت میں صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق مصروف عمل ہے انھوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت الیکشن 2018کے حوالے سے مختلف اقدامات سمیت دیگر سرکاری امورکی انجام دہی میں بھی کوشاں ہے انھوںنے کہاکہ اس ضمن میں ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے اپنے محکموں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ حکومتی اداروں کی کارکردگی میں مذید بہتری آسکے ۔

(جاری ہے)

چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اس موقع پر نگران صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور انھوں نے کہاکہ موجودہ نگران کابینہ وزیراعلیٰ علائوالدین مری کی قیادت میں اپنے فرائض منصبی بخوبی انجام دے رہی ہے اور الیکشن 2018میں نگران صوبائی حکومت کا غیر جانبدارانہ طرز عمل صاف شفاف الیکشن کے انعقاد میں سنگ میل ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں نگران صوبائی وزیر وترجمان صوبائی حکومت ملک خرم شہزادنے ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے رہنمااکرام اللہ گنڈاپور پر خودکش حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے ایسے بزدلانہ فعل قراردیا انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اس طرح کی کاروائیوںسے امن وامان کی بہتر صورتحال کو خراب کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں جس میں انھیں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی انہوں نے خودکش حملے میں جانبحق اکرام اللہ گنڈاپور ودیگر شہدا کے بلند درجات کیلئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرو جمیل عطاء فرمائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں