کوئٹہ،تحریک لبیک یارسول اللہ کا حلقہ پی بی 29 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سعید احمد ہاشمی کی حمایت کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ نے حلقہ پی بی 29 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سعید احمد ہاشمی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 25 جولائی کو پی بی 29 سے سعید احمد ہاشمی کو ووٹ دے کر روشن و خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھیں ہفتہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ناظم اعلی مفتی عبدالرزاق سے ملاقات کی اس موقع پر تحریک کے ناظم نے حلقہ پی بی 29 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سعید احمد ہاشمی کی حمایت کا اعلان کیا اور تمام ساتھیوں کو ہدایت کی کہ الیکشن کے روز اپنا جمہوری حق سعید احمد ہاشمی کے حق میں استعمال کرکے انہیں کامیاب بنائیں اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ناظم اعلی اور تمام عہدہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے دوستوں کی جانب سے اعتماد کا اظہار وہ امانت ہے جو بہتر حق نمائندگی اور اچھی کارکردگی سے مشروط ہے اور عوام کے ووٹ کا تقدس ان کی امیدوں پر پورا اتر کر ہی بحال رکھا جا سکتا ہے انہوں نیکہا کہ تحریک یا رسول اللہ کے دوستوں نے جن توقعات کا اظہار کیا ہے ان پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں