کوئٹہ،انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ حلقہ کے عوام کی خواہش پر کیا ، ٹکری شفقت لانگو

جولائی کو اقرباء پروری اور موروثی سیاست کا خاتمہ اور زبان اور علاقائی تعصب سے پاک سیاست کا آغا ہوگا ا، پی بی 37 سے آزاد امیدوار کا اجتماعات سے خطاب

پیر 23 جولائی 2018 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) قبائلی و سیاسی رہنماء حلقہ پی بی 37 قلات سے آزاد امیدوار ٹکری شفقت لانگو نے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ حلقہ کے عوام کی خواہش پر کیا ہے اور جس طرح اہل علاقہ نے ہمیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہی25جولائی کو اقرباء پروری اور موروثی سیاست کا خاتمہ اور زبان اور علاقائی تعصب سے پاک سیاست کا آغا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں وڈھ اور حب میں لانگو قبائل کے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی ترقی علاقے کی خوشحالی کا جو عہد ہم نے کیا تھا اس پر آج بھی قائم ہیں اور اسی عہد کی پاسداری میں ہم نے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھی جس کا اعتراف حلقہ کے عوام کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ایک بھرپور عوامی مینڈنٹ حاصل کرکے حلقہ کے مسائل کو ایوان تک لے کر جائیں جہاں ان سے ترجیح ہل ممکن ہو سکے اور ہماری عوام کو وہ بنیادی سہولیات آراستہ ہوں جو کسی بھی ترقی یافتہ علاقے میں لوگوں کو میسر ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی خوشحال معاشرے میں تعلیم صحت پانی اور امن جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہوتی ہے اور ہماری سیاسی جہد انہی بنیادی ضروریات کے حصول کا محور ہے ہم اپنے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جس طرح ماضی میں اپنے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترتے رہے اگر عوامی مینڈنٹ حاصل ہوا تو آنے والے وقت میں عوام کے امیدوں پر پورا ترنے کے لئے توانائیاں صرف کریں گے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ حلقہ کے عوام کی خواہش پر کیا ہے اور جس طرح اہل علاقہ نے ہمیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہی25جولائی کو اقرباء پروری اور موروثی سیاست کا خاتمہ اور زبان اور علاقائی تعصب سے پاک سیاست کا آغا ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں