عام انتخابات میں جیت کر عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ،حاجی سیف اللہ خان کاکڑ

تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت ،عہدیداران اور قیادت عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنی اوّلین ترجیح سمجھتے ہیں،کارنر میٹنگ سے خطاب

پیر 23 جولائی 2018 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں جیت کر عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے پاکستان تحریک انصاف عوام الناس کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ہمارے عہدیداران اور قیادت عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنی اوّلین ترجیح سمجھتے ہیں،25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف بلوچستان سمیت ملک بھر سے کلین سوئیپ کریگی۔

یہ بات انہوں نے پیر کو پنجائی ، نواں کلی اور دیگر علاقوں میں کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے داود خان ، فریدکاکڑ ،سید عنایت اللہ آغااور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غریب اور متوسط طبقے کی سیاسی جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف جلد پورے ملک میں انصاف کا راج قائم کرے گی25جولائی کا سورج پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے کچھ نہیں دیا صوبے کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز خوردبرد کرلئے گئے بلوچستان کے عوام آج بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی بلوچستان سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کریگی عوام ووٹ کی طاقت کے ذریعے کرپٹ اور بدعنوان عناصر کو مسترد کردیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں