آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین بلوچستان میں ڈویژنز اور سب ڈویژنز کیلئے الیکشن شیڈول جاری

پیر 23 جولائی 2018 22:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین(سی بی ای) بلوچستان کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد جان لہڑی، ممبرطاہر عظیم اور ممبر محمد عظیم عثمان نے آپریشن سینٹرل سرکل کیسکواور اس کے ماتحت ڈویژنز ، سب ڈویژنز، ریونیو آفسز،پی ڈی کنسٹرکشن سرکل کیسکواور اس کے ماتحت ڈویژنز، سب ڈویژنز اور پی ڈی جی ایس سی سرکل کیسکو اور اس کے ماتحت ڈویژنز اور سب ڈویژنز کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق مورخہ27جولائی2018ء بروزجمعہ نامزدگی فارم جاری کیے جائیں گے،مورخہ28جولائی2018ء بروز ہفتہ کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے اور اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اعتراضات بھی وصول کیے جائیںگے، مورخہ01اگست 2018ء تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے اور اسی روز حتمی فہرست تیار کرکے انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور مورخہ04اگست2018ء بروز ہفتہ تینوں سرکلوں میں انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انتخابات میں حصہ لینے والے امیداواران شیڈول کے مطابق شام4:00بجے سے 6:00بجے تک الیکشن کمیٹی کے دفتر خورشید لیبر ہال کوئٹہ سے رابطہ کریں۔الیکشن کمیٹی کی جانب سے تمام امیدواران کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق اور یونین کے قواعدوضوابط کے مطابق صاف و شفاف الیکشن منعقد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں