بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم آزادی کے مناسبت سے تقریبات کاانعقاد ،بلوچستان ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب

منگل 14 اگست 2018 13:50

کوئٹہ۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پاکستان کا 71واں یوم آ زادی قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے دن کا آ غاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلا متی او راستحکام خوشحالی یکجتہی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی اسی طرح مختلف سکول اور کالجز تعلیمی اداروں بلوچستان ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ملک بھر کی طرح بلوچستان کے اضلا ع میں بھی جشن آ زادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے جس میں جعفرآ باد نصیرآباد استہ محمد گنداخہ میں جشن آزادی کی خوشیاں عروج پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تاریخی ریلیاں نکالی گئیں ۔

عوام میں جوش وجزبہ کا مظاہر کیا گیا اور ملکی نغموں کی بہارآگئی دھول کی تھاپ پر رقص کرکے سخت خوشی کااظہار کیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14اگست کی خشی میں شاندارآتش بازی کامظاہرہ کیا گیا وطن عزیز کے لئے مرمٹنے کاعزم اور کسی بھی جارحیت کا قوم بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں ملک وقوم کی خاطر قربانیوں کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا متحداور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ایک زندہ قوم کامثال ہے ملک بھر کی طرح نصیرآباد کے مختلف علاقوں تمبو اور ڈیرہ مرادجمالی میں بھی جشن آزادی کی ریلیاں دھوم دھام سے نکالی گئی ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ڈیرہ مرادجمالی تک یوم آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جہاں ریلی کے شرکاء پریس کلب کے سامنے دھول کی تھاپ پر رقص کرکے خوشی کااظہار کیا جشن آزادی منانے کامقصد وطن سے حب الوطنی کاثبوت دینا ہے اور وطن عزیز کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکرملک دشمن عناصر کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا انہوں نے اس عزم کاارادہ کیا کہ ملک کی تعمیروترقی اور فلاح وبہبود کے لئے ایک مثالہ قوم بن کر اپنا مثبت کردار اداکریں گے دریں اثنائضلع خضدار میں جشن آزادی(یوم پاکستان) روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اس ملک کے لئے ہمارے بڑوں نے قربانی دی ہے اسے قائم و دائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے بلوچستان اور پاکستان کا رشتہ لا زوال ہے بلوچ اور بلوچستان کے عوام نے یوم آزادی کی تقریبات میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اس لازوال رشتے کو کوئی ختم نہیں کر سکتا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چائیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک عظیم مملکت سے نوازا ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چائیے ہمیں استحکام پاکستان کے حوالے سے بہت کچھ کرنا ہو گا ہم دنیا ئے اسلام کے واحد ایٹمی قوت ہیں ہماری یہ شان اور امتیاز نہ صرف ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے ہماری کیا طاقت ہے اور ہم کن کن صلاحیتوں سے لیس ہیںزندہ قومیں اپنی آزادی کادن جوش و خروش اور ملی یگانگت کے ساتھ مناتی ہیں اور بلوچستان کے عوام زندہ ہیں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے بزرگان اور اکابرین کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جبکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی وہ بڑی نعمت ہے جس کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے ہم پاک افواج کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی قیام امن کے لیے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیںاور صوبے کے عوام کو ایک پرامن ماحول دیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے پرعزم ہوجائیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی طرح سبی میں بھی یوم آزادی جوش و جذبے اور ملی یگانگت کے ساتھ منایا گیاہے پاکستان ہمیں بزرگوں اوراکابرین کی بیش بہا قربانیوں کے بعد ملا ہے جس کی قدر کرنا ہمارا قومی فریضہ بنتا ہے موجود ہ حالات کے تناظر میں ارض وطن کافی چیلنجز سے دوچار ہے جس سے نبرد آزما ہونے کیلئے ملکر جدوجہد کرنا ہوگی اور ملک کی ترقی و کامرانی میں ملکر کام کرنا ہوگا علاوہ ازیں جشن آزادی کے سلسلے میں پاک آرمی اور سبی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میںدرجنوں گاڑیوںاور سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراہوں کا گشت کرتے ہوئے بائی پاس سے ہوتے ہوئے دوبارہ شہر میں آکر اختتام پزیر ہو گئی درایں اثناء بلوچستان کے علا قے کوہلو ایف سی کینٹ میں پرچم کشائی کی تقریب میں کمانڈنٹ میوند رائفل امجد محمودڈپٹی کمشنر آغا نبیل اخترقبائلی رہنماء میر نثار اور حاجی بہار خان نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا افتتاح کیاایف سی اہلکاروں کے چوق چوبند دستے نے کمانڈنٹ ایف سی کو سلامی پیش کی پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر آغانبیل آختراے سی ممتاز مری پولیس ایس پی ایجوکیشن آفیسر سلیم زرکون ڈپٹی ڈی او شمس مری ڈی ایچ او افضل زرکون قبائلی رہنماء سابق تحصیل ناظم میر نثار مری وڈیرہ بالو خان وائس چیرمین عمر فاروق قبائلی رہنماء حاجی میر بہار خان وڈیرہ بیورغ وڈیرہ میاں خان وڈیرہ ربنواز پوادی محمد بخش و دیگر کی شرکت درایں اثناء بلوچستان کے علاقے دکی میں یوم آزادی کے تقریبات شروع ڈپٹی کمشنر دکی عبدالناصر دولتانی نے ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کرکے باقاعدہ تقریب کا آغاز کردیا تقریب میں ایس پی سردار محمد ہاشم محمد زئی 'اے سی مہران بلوچ 'میونسپل کمیٹی کے چیئر مین حاجی فتح محمد ناصر اور دیگر سرکاری آفیسران اور قبائلی معتبرین نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں