فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام کانک قبرستان میں شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کی قبر پر پرچم کشائی اور پھول چڑھانے کی تقریب منعقد سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر تصور ستار اور نوابزادہ جمال رئیسانی کی شہید کے قبر پر حاضری،

سانحہ مستونگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش

منگل 14 اگست 2018 14:24

کوئٹہ ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام کانک قبرستان میں شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کی قبر پر پرچم کشائی اور پھول چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر تصور ستار اور نوابزادہ جمال رئیسانی نے شہید کی قبر پر حاضری دی ۔ سانحہ مستونگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نے شہید کے قبر پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ تقریب میں قبائلی عمائدین، عوام اور شہداء سانحہ مستونگ کے لواحقین کی شرکت سیکو رٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کی بدولت آج صوبے بھر میں سبز حلالی پرچم لہرا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں