بحیثیت ایک قوم ہم بے پناہ قربانیوں کے بعد ایک عظیم ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ،

ہم سب کو اپنے اپنے شعبوںمیں بانی پاکستان کے زریں اصول کام ، کام اورصرف کام پر سختی سے عمل پیراہوکر ملک کو مستحکم اورخوشحال بنانے کاعظیم مقصد حاصل کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہونا چاہیئے ، یوم آزادی دیگراداروں کی طرح قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکوہیڈکوارٹرر چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعطاء اللہ بھٹہ کا تقریب سے خطاب

منگل 14 اگست 2018 14:24

کوئٹہ ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے افسران و ملازمین نے یوم آزادی دیگراداروں کی طرح قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکوہیڈکوارٹرمیں منایا۔اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ہونے والی مرکزی تقریب کے ساتھ کیسکو ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوانجینئر عطاء اللہ بھٹہ نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کی تقریب میں چیف انجینئر(آپریشن ڈائریکٹر)شیربازخان، چیف انجینئر (کسٹمرسروسز)شفیق الحسن، چیف انجینئر اخترحسین، ڈائریکٹرجنرل (ایچ آر اینڈایڈمن) سید عزیر علی حسنی ،ایڈیشنل چیف انجینئر رسد خان کاکڑ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز سمیع اللہ بنگش،سعداللہ کاکڑ، ولی اچکزئی، کیسکوکے سینئر افسران ،آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین (CBA)کے مرکزی جوائنٹ صدر اور صوبائی چیئرمین حاجی محمدرمضان اچکزئی،صوبائی سیکریٹری عبدالحئی ،سیکریٹری نشر واشاعت سید آغا محمد اوریونین کے زونل ، ڈویژنل وسب ڈویژنل عہدیداروںاورکارکنوں کی کثیرتعدادنے شرکت کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعطاء اللہ بھٹہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت ایک قوم ہم بے پناہ قربانیوں کے بعد ایک عظیم ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انھوںنے کہاکہ ہم سب کو اپنے اپنے شعبوںمیں بانی پاکستان کے زریں اصول کام ، کام اورصرف کام پر سختی سے عمل پیراہوکر ملک کو مستحکم اورخوشحال بنانے کاعظیم مقصد حاصل کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیں۔

انجینئر عطاء اللہ بھٹہ نے کہاکہ ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ اس ملک ، صوبہ اورکمپنی کی بہتری ، ترقی و خوشحالی کے لئے باہمی بھائی چارے اوراتحادکے ساتھ اپنا موثر کردارایمانداری اور فرض شناسی سے اداکریں۔انہوںنے کہاکہ تمام افسران ملازمین سب مل کر اس ملک ،صوبہ اورکیسکوکی بہتری ، ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا انفرادی کرداراداکریں۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین (CBA)کے مرکزی جوائنٹ صدر اور صوبائی چیئرمین حاجی محمدرمضان اچکزئی نے کہاکہ ہم بڑی قربانیوں کی بدولت ایک آزادملک میں سانس لے رہے ہیں آج کایہ تاریخی دن ہمیں جدوجہد، سخت محنت اورکامیابی کی یاد دلاتاہے یہ کامیابی لاکھوں مسلمانوں کے بے لوث جذبے اورقربانیوں کانتیجہ تھی جنہوںنے ایک الگ وطن کے حصول کیلئے اپناسب کچھ قربان کردیا۔

حاجی محمدرمضان اچکزئی نے کہاکہ آج ہم معاشی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں لہٰذا ہمیں اپنے معاشی حالات کو بہتربنانے کیلئے مل کر جد وجہد کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ہمیں اپنے اداروںکو بھی حقیقی معنوںمیں معاشی طورپر مستحکم کرنے چاہیں تاکہ ہماراشمار دُنیا کے بہترین ا قوام میں ہوں۔ تقریب میں ملکی استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیںجبکہ قوم کو 71واں جشن آزادی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ بعدازاں افسران وملازمین نے ڈھول کی تاپ پر علاقائی رقص بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں