حکومت بننے کے بعد علاقے اور بلوچستان کے لو گوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،میر نصیب الله

بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرونگا، رکن صوبائی اسمبلی

منگل 14 اگست 2018 20:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ حکومت بننے کے بعد علاقے اور بلوچستان کے لو گوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرونگا تاکہ بلوچستان کو پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جا سکے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے گزشتہ روز علاقے کے مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سر زمین کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل اور معدنیات سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو قابل استعمال لا کر بلوچستان کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے ماضی میں بر سر اقتدار رہنے والوںنے اجتماعی مفادات کی بجائے ذاتی اور گروہی مفادات کو ترجیح دی جس کی وجہ سے وسائل سے مالا مال صوبہ اور عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے دوچار ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے بننے کے بعد تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے سنجیدگی کیساتھ کوششیں کرکے ان وسائل کو عوام کی فلاح اور صوبے کی تعمیر وترقی پر خرچ کریں گے تاکہ بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس کے محرومی کے علاوہ صوبے سے بے روزگاری اور دہشت گردی کو ختم کر کے لو گوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر سکیں یہ ہمارا وڑن اور یقین ہے کیونکہ ہم نے سیاست کو عباد ت سمجھ کر کیا ہے اور کر تے رہیں گے اپنی کارکردگی سے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے جو امیدیں عوام نے ہمیں اپنے حق رائے دہی کے ذریعے کامیابی دلا کر ایوان میں بھیجا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں