کیو ڈی اے میں غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق احتساب عدالت میں سماعت 4ستمبر تک ملتوی

بدھ 15 اگست 2018 21:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) کیو ڈی اے میں غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق احتساب عدالت میں ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت ٹو کے جج پزیر بلوچ نے کی کیس میں نامزد ملزمان ظفر اقبال مگسی و دیگر جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین پیش ہوئے سماعت کے دوران گواہ استغاثہ حمیداللہ کا بیان قلمبند کر دیا گیا آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح مکمل کی جائے گی عدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں