صوبائی حکومت کے تعاون سے بی ای ایف کے تمام اساتذہ کی تنخواہیں اور سٹیشنری کی مد میں فنڈز جاری کردیئے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان اچکزئی

بدھ 15 اگست 2018 23:57

کوئٹہ۔ 15اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان اچکزئی نے کہاہے کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے بی ای ایف کے تمام اساتذہ کو پندرہ ہزار روپے تنخواہیں اور سٹیشنری کی مد میں تمام سکولوں کے لئے رقم جاری کردی ہے، بی ای ایف کے جن اساتذہ کرام نے ابھی تک اکائونٹ نہیں کھلے ہیں وہ جلد ازجلد اپنا اکائونٹ کھلوا لیں تاکہ تنخواہیں ان کے اکائونٹ میں بھجوائی جاسکیں۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ منیجنگ ڈائریکٹر بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب اچکزئی تمام متعلقہ بینکوں اور پوسٹل ماسٹرز سے گذارش کی کہ وہ عید الاضحیٰ سے قبل بی ای ایف کے تمام ٹیچرز کی تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے تمام اساتذہ کرام کی تنخواہیں بمعہ اسٹیشنری کی رقم ایک ہفتہ قبل میرے دستظ سے بجھوائے گئے ہیں انہوںنے تمام اضلاع کے آئی سی کو ہدایات جاری کیے کہ وہ تمام اساتذہ کرام کے تنخواہوں کو یقینی بناتے ہوئے بی ای ایف آفس کو مطلع کرے اس حوالے سے بی ای ایف نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں اور تعلیم دوستی کو سراہتے ہوئے بلوچستان ایجوکیشن فائونڈثیشن کے مسلسلس جدوجہد سے حکومت بلوچستان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

انہوںنے کہا کہ بی ای ایف کے جن اساتذہ کرام کے اکائونٹ کی تفصیلات ایم ڈی آفس کو موصول ہوئے تھے ان کے اکائونٹ میں تنخواہیں جاری کیے جاچکے ہیں اور جن اساتذہ کے اکائونٹ ابھی تک نہیں کھلے ہیں وہ جلد سے جلد اپنا بینک اکائونٹ کھلے تاکہ تنخواہیں ان اپنے اکائونٹ میں بجھوائے جاسکے۔ ایم ڈی بی ای ایف پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب اچکزئی نے غیر اساتذہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہمارا اولین ہدف اس لئے تمام اساتذہ کرام اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں