آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ غلام قومیں لگا سکتی ہیں، ہمارے آبا ؤ اجداد نے بے پناہ قربانیاں دیکر وطن عزیز حاصل کیا، نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد

بدھ 15 اگست 2018 23:57

کوئٹہ۔ 15اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ضلع سبی میں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا، جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب سبی گیر یژن 34 رجمنٹ میں منعقد ہوئی۔ اس پر وقار تقریب میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر بریگیڈیئر میر شہزاد شاہد ، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ ، کمانڈنگ آفیسر 34 رجمنٹ کرنل رانا آصف ، ڈپٹی کمشنر سبی امیر افضل اویسی اور دیگر ضلع آفیسران بھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے پرچم کشائی کرکے باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ غلام قومیں لگا سکتی ہیں یہ آزادی ہمیں آسانی سے نہیںملی ہے بلکہ ہمارے آبا ؤ اجداد نے بے پناہ قربانیاں دیکر یہ وطن عزیز حاصل کیا، آج ہمیں بحیثیت قوم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک جن اندرونی اوربیرونی سازشوں کا شکار ہے اسے ہم ملی یکجہتی اور یگا نگت کے ساتھ ناکام بنا دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک بالخصوص بلوچستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے جو اہم کردار اد کیا ہے ہم ان کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست کا دن ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے اور اس دن ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ ہم اپنی سرزمین کی بقاء و سلامتی اور ترقی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

انہوںنے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی نئی نسل کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلئے تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ ہمارا مستقبل شاندار اور روشن بن سکے ۔ تقریب میں آرمی پبلک اسکول سبی اوردیگر اسکولوں کے طلباء و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام ملی نغموں ، ٹیبلو ، ثقافتی شو پیش کیا جسے سول و فوجی افسران نے بہت سراہا جشن آزادی کی مناسبت سے صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد ڈپٹی کمشنر سبی امیر افضل اویسی اور دیگر ضلعی آفیسران کے ہمراہ سول ہسپتال سبی کا خصوصی دورہ کیاجہاںانہیںمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر روشن آراء نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرایا صوبائی وزیر نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے اسی موقع پر انہوںنے کہا کہ جشن آزادی کی خوش میںہمیں سب کو شریک کرنا چاہیئے ۔

اور خصوصا ً مریضوں کی نہ صرف عیادت بلکہ ان کی ہر سطح پرمدد کرنی چاہیئے انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر روشن آراء کو بھی تاکید کی کہ وہ مریضوں کے علاج و معالجے کے حوالے سے کسی قسم کی کسر نہ چھوڑیں جشن آزادی کی مناسبت سے صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد ڈپٹی کمشنر سبی امیر افضل اویسی اور دیگر ضلعی آفیسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سبی کا دورہ کیا فرداً فرداً قیدیوں سے ملاقات اور انہیں جشن آزادی کی مبارک باد دی انہوں نے قیدیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خوشی کے دن اس بات کا عہد کریں وہ اپنی سزا کا ٹنے کے بعد اپنی زندگی کی شروعات ایک اچھے پاکستانی کی طرح کرکے ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار اد کریں گے اور وہ عملی طور پر ایک کار آمد شہری بنیں گے بعد ازاں انہوں نے جیل کے احاطے میں شجر کاری کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں