رکن صوبائی ا سمبلی میر عمر خان جمالی کی اسد قیصر کو سپیکرقومی اسمبلی اور قاسم خان سوری کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 16 اگست 2018 14:56

کوئٹہ۔ 16اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کے رکن صوبائی ا سمبلی میر عمر خان جمالی نے اسد قیصر کو سپیکرقومی اسمبلی اور قاسم خان سوری کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ نومنتخب قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنا سپیکر و ڈپٹی سپیکر جمہوری طور پر منتخب کیا ہے۔ نو منتخب سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ایوان کو جمہوری انداز میں چلائیں گے اور تمام منتخب ارکان کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں