انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ،دنیا کو باور کرانا ہے ہم ایک باشعور اور ترقی پسند قوم ہیں، مس نویدہ

جمعرات 16 اگست 2018 21:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن حکومت پاکستان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے زیراہتمام گزشتہ روز اسٹاف ویلفیئر لیڈیز انڈسٹریل ہوم سی جی ایس کالونی میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی جی ایس کالونی سیٹلائٹ ٹائون کوئٹہ اور گرد و نواح میں مقیم وفاقی حکومت کے ملازمین کے اہل خانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں فینسی ڈریس شو، ٹیبلو، ملی نغمے، تقاریر اور قومی ترانہ پیش کئے گئے۔ تقریب سے مہمان خصوصی مس نویدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے اور دنیا کو باور کرانا ہے کہ ہم ایک باشعور اور ترقی پسند قوم ہے۔ ہم دنیا کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں