بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے شیڈول میں تبدیلی

قائد ایوان کا انتخاب 18 اگست دن گیارہ بجے کیا جائیگا

جمعرات 16 اگست 2018 22:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کروائی جا سکیں گے اور قائد ایوان کا انتخاب 18 اگست دن گیارہ بجے بلوچستان اسمبلی میں کیا جائیگا بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے قائد ایوان کے لئے نامزد امیدوار ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمیں جو شیڈول ملا تھا وہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا شیڈول ملا تھا مگر شام چھ بجے کے بعد معلوم ہوا کہ قائد ایوان کے لئے بھی کاغذات نامزدگی داخل کرنے وقت پانچ بجے تھا اور اس سلسلے میں ارکان کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا جو کہ درست اقدام نہیں ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے اسمبلی کے قواعد وضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے لئے قواعد وضوابط کی پابندی نہیں کی انہوں نے اسپیکر پر زور دیا کہ قائدا یوان کے انتخاب کے لئے پرانے شیڈول کوملتوی کر کے نیا شیڈول جاری کیا جائے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قواعد وضوابط کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ میں جو شیڈول جاری کیا تھا وہ صحیح ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ناراض نہیں کرسکتے جس پر انہوں نے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج بروز جمعہ شام پانچ بجے تک جمع کرانے کی رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ایوان کا انتخاب 18 اگست کو دن گیارہ بجے ہو گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں