کوئٹہوبلوچستان اسمبلی کاپہلا اجلاس کورم کی نذر ہوگیا

جمعہ 17 اگست 2018 00:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) بلوچستان اسمبلی کاپہلا اجلاس کورم کی نذر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سرداربابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت جاری تھا اور اراکین اسمبلی اظہار خیال کررہے تھے کہ اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اختر حسین لانگو نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر ایوان میں کورم کی گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ہفتہ18اگست صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلوچستان کی سابقہ اسمبلی میں بھی کورم کا مسئلہ پیش آتا رہا جبکہ اب صوبے کی نو منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوسرے روزکورم کا مسئلہ پیش آگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں